Breaking NewsSportsتازہ ترین
انٹر زونل کالجیٹ بوائز کرکٹ چیمپئن شپ : سول لائنز گریجویٹ کالج فائنل میں پہنچ گیا

ثانوی و اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ ملتان کے زیر اہتمام انٹر زونل کرکٹ چیمپین شپ کے پہلے سیمی فائنل میں جو کہ سپورٹس گراوٴنڈ ملتان میں کھیلا گیا کہ پہلے سیمی فائنل میں سول لائنز گریجویٹ کالج ملتان نے پہلے کھیلتے ہوئے پانچ کھلاڑیوں کے نقصان پر مہیر سعید کے شاندار 79.عمر خان۔52ناٹ آوٴٹ ۔حسیب ناظم۔26.رنز کی بدولت 232رنز بنائے۔
گورنمنٹ کالج وہاڑی کی طرف سے امتیاز۔جمعہ خان۔نعمان نے ایک۔ایک وکٹ حاصل کی، بعد میں کھیلتے ہوئے وہاڑی کالج کی ٹیم 130رنز بناسکی اور اس کے سات کھلاڑی آوٴٹ ہوئے۔ نعمان۔23.حنظلہ۔15رنز بنائے ۔
سول لائنز کالج کی طرف سے حذیفہ۔عبداللٰلہ۔اور بلال نے دو۔دو۔وکٹ حاصل کیں۔
مہمان خصوصی پرنسپل سول لائنز ضیغم سومرو تھے، ان کے ہمراہ ندیم اقبال۔منظور حسین پروانہ موجود تھے۔