جامعہ زکریا : اے سی اتارنے پر جھگڑے

زکریا یونیورسٹی میں "ایئر کنڈیشن اتار مہم” نے تلخیاں بڑھا دیں.
وائس چانسلر کے احکامات کے مطابق ایسے افراد جن کو ایئر کنڈیشن کی اجازت نہیں ان کے کمروں سے اے سی اتار ے جارہے ہیں، جس پر اساتذہ کے تحفظات ہیں۔
ایسا ہی واقعہ سکول آف اکنامکس میں پیش آیا ، جہاں اساتذہ اور ڈائریکٹر ڈاکٹر ظاہر فریدی کے درمیان شدید تلخ کلامی ہوئی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اساتذہ کا کہنا تھا کہ جب پالیسی مکمل طور پر نافذ ہو جائے گی تو ایئر کنڈیشن اتار لئے جائیں، جبکہ الیکٹریشن کے پاس بھی سامان دستیاب نہیں ہے، مگر ڈائریکٹر کا اصرار تھا کہ ابھی ہر حال میں اے سی اتارے جائیں گے۔
انہوں نے سینئر پروفیسر پر سیاست کرنے کے الزامات لگائے، جبکہ دیگر اساتذہ سے بھی الجھے، مگر پھر معاملات سنبھل گئے ۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ انتظامیہ نے فیصلہ کیا تھا کہ ایئر کنڈیشن کے بجائے ان کے وی جی کارڈز نکال لئے جائیں گے تاکہ ان کی کوالٹی خراب نہ ہو ، اے سی لگے رہیں گے لیکن چل نہیں سکیں گے۔
مگر اب اے سی اتارے جارہے ہیں، جو پڑے پڑے سکریپ بن جائیں گے، اور یونیورسٹی پر بھاری بوجھ ثابت ہوں گے ۔