ملتان : پاکستان ویسٹ انڈیز سیریز تک سٹرکیں چمکتی رہیں گی

پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے مابین ڈے اینڈ نائٹ کرکٹ میچوں کی سیریز کے حوالےسے صفائی کے انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں۔
ملتان ویسٹ منیجمنٹ کمپنی کے سی ای او محمد فاروق ڈوگر نے اسپیشل صفائی اسکواڈ کا دن اور رات کی شفٹوں پر مشتمل ڈیوٹی شیڈول جاری کردیا ہے۔
صفائی کے لئے تشکیل دی گئی ٹیمیں صبح سے لیکر رات گئے میچوں کے اختتام تک روٹ اور اسٹیڈیم میں موجود رہیں گی۔نجی ہوٹلوں میں کرکٹ ٹیموں کے کھلاڑیوں کے قیام کے پیش نظر نواں شہر چوک اور اطراف کی سڑکوں کی لش پش جاری ہے۔
سڑکوں کو دھوکر چمکادیا گیا ہے اور ان کی لائم لائننگ بھی کر لی گئی ہے جبکہ سیریز کے اختتام تک یہ عمل روزانہ دھرایا جائے گا۔
ڈبل پھاٹک،کائیاں پور، شیر شاہ روڈ سے اسٹیڈیم تک صفائی ٹیمیں مکمل الرٹ ہیں۔
کرکٹ ٹیموں کے روٹ میں آنیوالے کنٹینر ہٹا دئے گئے ہیں اور مرکزی شاہراہ سے دھول،مٹی اور کنکر تک سمیٹ لئے گئے ہیں۔شاہراہ کے ڈیوئڈر کے ساتھ صفائی کے لئے مکینکل سوئیپرز استعمال کئے جارہے ہیں۔
دوسری طرف جنوبی پنجاب سے آنیوالے کرکٹ لوورز کی آمد کے پیش نظر پارکنگ ایریاز میں بھی صفائی ستھرائی کا عمل مکمل کر لیا گیا ہے۔