Breaking NewsEducationتازہ ترین

زکریا یونیورسٹی کالج آف آرٹس کے زیر اہتمام ریسرچ بیسڈ سیمینار

بہاء الدین زکریایونیورسٹی ملتان کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر منصو راکبر کنڈی نے کہا ہے کہ آرٹ اور جدت وقت کا تقاضہ ہے، اور معاشرے میں بڑھتی ہوئی عدم برداشت اور پریشانیوں کو آرٹ کے شعبے سے وابستہ نوجوان جس خوبصورتی کے ساتھ کینوئس پر خیالات کو اتارتے ہیں، وہ ناقابل بیان ہیں۔

وائس چانسلر نے مزید کہاکہ زکریایونیورسٹی کالج آف آرٹس کے زیراہتمام ریسرچ بیسڈ سیمینار ایک بہترین کاوش ہے، اور میں توقع کرتا ہوں کہ پنجاب بھر کی یونیورسٹیوں سے آنیوالے اساتذہ کرام کی صلاحیتوں سے ہمارے طلباء نے بھرپور استفادہ حاصل کیا ہوگا۔

وائّس چانسلر نے پرنسپل ڈاکٹر صوفیہ عمر اور دیگر اساتذہ کرام و سٹاف ممبران کی کاوشوں کو بھی سراہا۔
وائس چانسلر نے کہاکہ اس طرح کے فنکشن طلباء کے لیے بہت ضروری ہیں۔

دوروزہ سمینار کے اختتام پر وائس چانسلر نے دیگر یونیورسٹیوں سے آنے والے اساتذہ کرام میں شیلڈز تقسیم کیں، اور طلباء طالبات کو سرٹیفیکیٹ دیے۔

پرنسپل ڈاکٹر صوفیہ عمر نے کہاکہ آج کا جو دن تھا وہ گرافکس ڈیزائن کا دن تھا۔

عرفان ، کرن ، مریم سلیم ، زاہد ، اس کے علاوہ شہزاد اختر نے طلباء کو لیکچر دے اور خصوصی طور پر یہ لیکچر گرافک ڈیزائن ، ایڈمشن ٹو ڈی ، تھری ڈی تھے ۔

انہوں نے کہا کہ کس طرح سے ہم ڈیجیلائز جو آرٹ ورک کی طرف جو سفر کررہے ہیں دنیا ہم سے بہت آگے ہے۔

لیکن ہماری یہ کاوش ہے کہ ہم دنیا کے ساتھ ساتھ چلنے کی کوشش کریں۔

جو کچھ ہم اپنے لمیٹیڈ سورسز میں کرسکتے ہیں وہ کریں۔ اسی بات پر طلباء کو روشناس کرایا گیا۔ رہنمائی کی گئی۔

اس پروگرام کی صدارت ڈین ڈاکٹر محمد عمران شریف نے کی اور آج اس کا اختتام پر وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر منصور اکبر کنڈی نے صدارت کی۔

انہوں نے کہاکہ جن طلباء نے دو روزہ سیمینار اٹینڈ کیا وہ بہت پسند آیا ہے ۔ انہوں نے کہاکہ باہر کی یونیورسٹیوں سے آنے والے شرکاء کا بھی شکریہ ادا کیا۔

ریسرچ بیسڈسیمینار کی اختتامی تقریب میں ڈاکٹر شہزاد اختر، ڈاکٹر مسعود ، مریم ، عرفان ، کرن خالد ، انعم امتیاز ، خلیق الرحمن ، صائمہ شاہ نواز اساتذہ کرام اور طلباء طالبات کی کثیر تعداد نے بھی شرکت کی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button

پاکستان میں کرونا وائرس کی صورت حال

گھر پر رہیں|محفوظ رہیں