Paid ad
Breaking NewsNationalتازہ ترین

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان نے اسمبلی توڑنے کی ایڈوائس گورنر کو بھیج دی

وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان نے اسمبلی توڑنے کی ایڈوائس گورنر کو بھیج دی۔

محمود خان نے کہا کہ ملکی مفاد میں خیبرپختونخوا اسمبلی توڑنے کا فیصلہ کیا ہے، عام انتخابات میں ملک میں دو تہائی اکثریت سے حکومت قائم کریں گے۔

محمود خان نے مزید کہا کہ 48 گھنٹوں میں گورنر حاجی غلام علی کی جانب سے دستخط نہ کرنےکی صورت میں اسمبلی از خود ٹوٹ جائے گی۔

اس حوالے سے اپنی ٹوئٹ میں رہنما تحریک انصاف فواد چوہدری نے کہا کہ وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان نے پارٹی کے فیصلے اور عمران خان کی ہدایت کے مطابق اسمبلی کی تحلیل کی سمری گورنر خیبر پختونخوا کو بھجوا دی ہے، اگر گورنر نے 48 گھنٹوں میں اسمبلی تحلیل نہ کی تو جمعرات کو ازخود اسمبلی تحلیل ہو جائے گی، اس فیصلے سے ملک میں عام انتخابات کی راہ ہموار ہو گی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button