Breaking NewsEducationتازہ ترین
مانیٹرنگ کےلئے ایم اینڈ ای ایز کی اسامیوں پربھرتی شروع

وزیر اعلی ٰ مانیٹرنگ فورس ، محکمہ تعلیم پنجاب نے مانیٹرنگ کےلئے ایم اینڈ ای ایز کی اسامیوں پربھرتی شروع کردی، اور درخواستیں طلب کرلیں۔
اس سلسلے میں جاری مراسلے میں کہاگیا ہے کہ پاکستان آرمڈ فورسز سے ریٹائرڈ ، سب انجینئرز ، افراد 36اضلاع میں ڈیوٹی کےلئے بھرتی کئے جائیں گے، جن کو سارھے 22 ہزار ماہانہ تنخواہ دی جائے گی اور 12 سو روپے سالانہ انکریمنٹ دی جائے گی۔
یہ عارضی تعیناتیاں ہوں گی ان کو مستقل نہیں کیا جائے گا، جی پی فنڈز کی کٹوتی نہیں ہوگی ، درخواستیں جمع کرانے کی آخری تاریخ 20 مئی مقرر کی گئی ہے ۔