ہونہار سکالرشپ پروگرام کی تیسری تقریب آج ملتان میں ہوگی، وزیر اعلیٰ مریم نواز مہمان خصوصی ہوں گی
حکومت پنجاب نے صوبائی ہائیر ایجوکیشن کمیشن کی زیرنگرانی ہونہار سکالرز شپ پروگرام 2024 شروع کیا ہے، جس کی مختلف بڑے شہروں میں لانچنگ تقریبات منعقد کی جا رہی ہیں۔
سب سے پہلے چار دسمبر کو یہ تقریب پنجاب یونیورسٹی کے ہیلے کالج آف کامرس میں منعقد کی گئی، دوسری تقریب 23 دسمبر کو فاسٹ یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی اسلام آباد میں ہوئی، اس سلسلے کی تیسری تقریب آج چھ جنوری 2025 کو بہا الدین زکریا یونیورسٹی ملتان میں ہونے جا رہی ہے، تقریب کی مہمان خصوصی وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف ہونگی جس میں پبلک و پرائیویٹ یونیورسٹیز ،میڈیکل و ڈینٹل کالجز اور جنرل ایجوکیشن کے فوکل پرسن ،اساتذہ اور طلباء وطالبات شریک ہونگے۔
زکریا یونیورسٹی میں تقریب کے انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی ہے، ایمرجنسی کےلئے ہیلی پیڈ بھی بنادیا گیا ہے، یونیورسٹی کی سیکورٹی کو یقینی بنانے کےلئے آج مین گیٹ بند ہو گا، سول گیٹ اور زرعی کالج کا گیٹ گھلا ہو گا، تقریب کے شرکا ملازمین اور اساتذہ یہ دونوں گیٹ استعمال کرسکیں گے۔
تقریب میں ہر کالج کے فوکل پرسن کے علاوہ پچاس طلبا وطالبات شریک ہوں گے جبکہ نشتر میڈیکل کالج کے 30 ڈینٹل کالج، 25 ویمن یونیورسٹی، نواز شریف زرعی یونیورسٹی ، انجینئرنگ یونیورسٹی کے 20۔20 طلباء و طالبات کو شریک ہوسکیں گے، جن کی فہرستیں مرتب کرلی گئیں ہیں۔
یادرہے صوبائی حکومت نے پی ایچ ای سی کے ذریعے اس پروگرام کو لانچ کیا اس پروگرام کے تحت ہر سال تیس ہزار طلباء و طالبات اور چار برسوں میں ایک لاکھ بیس ہزار کو یہ سکالرز شپ طلباء و طالبات کو ایک لاکھ بیس ہزار روپے دئیے جائیں گے 68 مضامین میں یہ سکالرشپ دئیے جائیں گے۔
اس سال جن طلباء وطالبات نے درخواست دیں ان میں یونیورسٹیز کے 20566 میڈیکل و ڈینٹل کالجوں کے 4820 طلباء وطالبات اور ایچ ای ڈی کے 1367 طلبا و طالبات درخواست دہندگان کو ابتدائی سکروٹنی کے ذریعے منتخب کیا گیا۔