Paid ad
Breaking NewsNationalتازہ ترین

وزیر اعلیٰ پرویز الٰہی کے بڑے اعلان

وزیر اعلیٰ پرویزالٰہی نے پنجاب بھر میں کاروبار کے اوقات کار کی پابندی ختم کرنے کا اعلان کر دیا۔

وزیراعلیٰ پنجاب پرویزالٰہی نے تاجر برادری کو ریلیف دینے کیلئے بڑے اقدامات کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ کاروباری مراکز، مارکیٹس ،دکانیں اتوار کو بھی کھلی رہیں گی۔

پرویز الٰہی نے کہا کہ پنجاب میں کاروباری مراکز، مارکیٹس، دکانوں کیلئے اتوار کی چھٹی ختم کر دی گئی ہے، دکانوں کیلئےرات 9 بجے کاروبار کی بندش کی پابندی بھی ختم کر دی ہے، کاروباری مراکز، مارکیٹوں اور دکانوں پر اوقات کار کی پابندی نہیں ہوگی۔

پرویز الٰہی نے کہا کہ تاجر برادری کو ریلیف دینے کیلئے پارکنگ مسائل بھی حل کریں گے، ن لیگ نے بڑا پروپیگنڈا کیا کہ شہباز شریف آئے گا تو ہوا بدل جائے گی، ہوا تو نہیں بدلی بلکہ شہباز شریف کے آنے سے مہنگائی کا طوفان آگیا۔

ان کا کہنا تھا کہ شہباز شریف نے تو تاجروں پر ہی بجلی گرا دی ، ن لیگ نے پارکنگ مافیا کو بھی پروان چڑھایا ۔

علم ہے کس نے پارکنگ مافیا کی سرپرستی کی اور کتنے کماکر گیا ،پارکنگ مافیا کو ختم کروں گا۔

پارکنگ کی آمدن کا 30 فیصد تاجروں کو سہولتوں کی فراہمی پر خرچ کیا جائے گا ، جب کہ مارکیٹوں میں ریسکیو 1122 کے سنٹر بنانے جائیں گے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button