Paid ad
Breaking NewsNationalتازہ ترین

وزیراعلیٰ نے پنجاب اسمبلی تحلیل کرنے کی سمری پر دستخط کردئیے

وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الہیٰ نے پنجاب اسمبلی تحلیل کرنے کی سمری پر دستخط کردئیے۔

پرویزالہٰی نے اسمبلی تحلیل کرنےکی دستخط شدہ سمری عمران خان کے حوالے کردی، وزیراعلیٰ پنجاب کی جانب سے یہ فیصلہ اس وقت سامنے آیا جب چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے پنجاب کی پارلیمانی پارٹی سے بذریعہ ویڈیو لنک خطاب کیا تھا۔

جس میں عمران خان نے حکومت کو مشروط پیشکش کرتے ہوئے کہا تھا کہ ہم ان کو موقع دے سکتے ہیں کہ ہمارے ساتھ بیٹھیں اوربات کریں یہ ہمارے ساتھ بیٹھ کر عام انتخابات کی تاریخ دیں یا پھر ہم اسمبلی تحلیل کردیں۔

پی ٹی آئی کی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے سابق وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ اسمبلیاں تحلیل کرنے کے معاملے پر ق لیگ مکمل طور پر ہمارے ساتھ کھڑی ہے، پرویزالہٰی نے مجھے پورا اعتماد دیا ہے انہوں نے یقین دلایا کہ جب کہوں گا اسمبلی تحلیل کردیں گے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button