Breaking NewsNationalتازہ ترین

وزیراعلیٰ پرویز الٰہی سیلاب متاثرین سے اظہار یکجہتی کیلئے راجن پور او رڈی جی خان پہنچ گئے

وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی نے جنوبی پنجاب کے سیلاب متاثرہ علاقوں راجن پور اور ڈی جی خان کا دورہ کیا۔

وزیر اعلیٰ چودھری پرویزالٰہی نے سیلاب او ربارشوں جاں بحق ہونے والے افراد کے لواحقین میں 8،8لاکھ روپے کی مالی امداد کے چیک تقسیم کئے۔

وزیراعلیٰ چودھری پرویز الہٰی نے امدادی سرگرمیوں کا جائزہ لیا، اور متعلقہ حکام کو سیلاب متاثرین کی ہرممکن مدد کی ہدایت کی-

وزیراعلیٰ چودھری پرویز الہٰی نے سیلاب اور بارشوں سے جاں بحق ہونے والے افراد کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی بھی کی گئی۔۔

وزیراعلیٰ چودھری پرویز الہٰی نے سیلاب سے متاثرہ تمام علاقوں کو آفت زدہ قرار دینے کا اعلان کیا-

وزیراعلیٰ چودھری پرویز الہٰی نے رود کوہیوں کے راستوں کو چینلائزڈ کرنے کا اعلان بھی کیا۔

وزیراعلیٰ چودھری پرویز الہٰی راجن پور کے سیلاب سے متاثرہ علاقے شاہ پورگئے اور ریسکیو آپریشن سنٹر شاہ پور کا دورہ کیا۔

وزیر اعلیٰ چودھری پرویزالٰہی نے سیلاب متاثرین سے ملاقات کی- وزیراعلیٰ چودھری پرویزالٰہی نے سیلاب متاثرہ علاقے میں امدادی سرگرمیوں کا جائزہ لیا-

وزیراعلیٰ چودھری پرویزالٰہی نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب حکومت سیلاب سے متاثرہ افراد کے ساتھ کھڑی ہے۔

متاثرہ افراد کی جلد بحالی ہماری پہلی ترجیح ہے۔انہوں نے کہاکہ مصیبت میں گھرے بہن بھائیوں کو تنہا نہیں چھوڑیں گے۔سیلاب کے باعث جن لوگوں کے پیارے دنیا سے چلے گئے ان کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں۔

حکومت نے میڈیکل کیمپس بھی قائم کیے ہیں جہاں سیلاب متاثرین کو وبائی امراض سے بچاؤ کی ویکسین لگائی جارہی ہے۔

انہوں نے کہاکہ جاں بحق افراد کے لواحقین کو 8،8لاکھ روپے کی مالی امداد دی جارہی ہے۔مالی امداد کسی کی جان کانعم البدل نہیں۔آپ کو یقین دلاتا ہوں کہ حکومت سیلاب متاثرین کی مدد کیلئے ہر ممکن اقدام جاری رکھے گی۔

نصراللہ دریشک، حسنین بہادر دریشک،محسن لغاری، فاروق امان اللہ دریشک،اویس خان دریشک،کمشنر ڈیرہ غازی خان،آر پی او ڈیرہ غازی خان اور متعلقہ حکام بھی ہمراہ تھے۔

بعدازاں وزیراعلیٰ چودھری پرویز الٰہی نے سیلاب سے متاثرہ تونسہ کے علاقے بستی چھٹانی کا دورہ کیا اور سیلاب متاثرین سے ملاقات کی-

وزیراعلی چودھری پرویز الٰہی نے سیلاب متاثرین سے ہمدردی کا اظہار کیااور ان کی دلجوئی کی۔

وزیراعلیٰ چودھری پرویز الہٰی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ کسی بھی سیلاب زدہ کی حق تلفی نہیں ہونے دینگے۔ فصل اور گھروں کے نقصانات کا جلد ازالہ کریں گے۔ میں نے آج راجن پور اورڈیرہ غازی خان کے سیلاب سے متاثرہ تمام علاقوں کا جائزہ لیا ہے۔انہوں نے کہاکہ شارٹ ٹرم اور لانگ ٹرم کی منصوبہ بندی کیلئے پی ڈی ایم اے اور دیگر محکمے فوری کام شروع کریں گے- 2004 میں جب سیلاب آیاتو اس وقت خواجہ صاحب مجھے یہاں لے کے آئے،میں نے اس وقت رودکوہیوں کے راستوں کو چینلائزڈ کرنے کا منصوبہ بنایا اور اس مقصد کے لئے اڑھائی ارب رکھے گئے-

اس وقت ڈالر60روپے کا تھا لیکن شہباز شریف نے آکر کوئی کام نہیں کیااور15سال ضائع کئے،جس سے پراجیکٹ کی لاگت میں بے پناہ اضافہ ہوا،شہبازشریف صرف باتیں کرتے رہے، غریبوں کیلئے کچھ نہیں کیا۔

وزیراعلیٰ چودھری پرویز الہٰی نے کہاکہ ہم بغیر کسی سیاسی وابستگی سیلاب متاثرین کی خدمت کریں گے اورلوگوں کے دل جیتیں گے اور سروے کے عمل کو شفاف بنایا جائے گا۔

انہوں نے کہاکہ یہاں پر جتنے بھی ایم این ایز اور ایم پی ایز ہیں،یہ میرے ساتھی ہیں اورسیلاب متاثرہ علاقوں میں یہ مصیبت میں گھرے بہن بھائیوں کی مدد میں پیش پیش ہیں۔

وزیراعلیٰ چودھری پرویز الہٰی نے مختص 20 ارب روپے سے متاثرہ علاقوں میں فوری کام شروع کرنے کا حکم دیا۔ انہوں نے کہاکہ شادن لنڈ فوڈ سنٹر اور گندم زیر آب والے واقعہ کی تحقیقات کرائی جائے گی۔

کمشنر ڈیرہ غازی خان عثمان انورنے سیلاب متاثرین کے لئے امدادی سرگرمیوں کے بارے میں بریفنگ دی او ربتایا کہ متاثرہ علاقوں میں ریلیف کیمپس قائم کردئیے گئے ہیں او رمتاثرین کو کھانا فراہم کیاجارہاہے جبکہ میڈیکل کیمپس میں متاثرہ افراد کو وبائی امراض سے بچاؤ کی ویکسین لگائی جا رہی ہے-

اراکین اسمبلی سردار محمد خان لغاری، خواجہ شیراز محمود، محمد حنیف پتافی،خواجہ داؤد سلیمانی، سردار سیف الدین خان کھوسہ،جاوید اختر لنڈ، سردار محی الدین خان کھوسہ، کمشنر ڈیرہ غازی خان اور متعلقہ حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button

پاکستان میں کرونا وائرس کی صورت حال

گھر پر رہیں|محفوظ رہیں