وزیر اعلیٰ پنجاب سمر گیمز 2025 : ملتان میں ٹرائلز کا شیڈول جاری

سپورٹس اینڈ یوتھ افیئرز پنجاب کے زیر اہتمام وزیر اعلی سمر گیمز 2025کے سلسلہ میں ملتان ڈسٹرکٹ میں ٹرائلز کا شیڈول جاری کردیا۔
ڈسڑکٹ سپورٹس آفیسر ملتان عدنان نعیم کے مطابق 25 مئی کو شام چار بجے کبڈی میل کے ٹرائلز تحصیل سٹی ملتان کے لیے ہاکی گراونڈ سپورٹس کمپلیکس میں ہونگے جبکہ 26 مئی کو تحصیل صدر ملتان کبڈی میل کے ٹرائلز شام چار بجے ہاکی گراونڈ سپورٹس کمپلیکس ملتان 27 مئی کو تحصیل جلال پور پیر والہ کے کبڈی کے میل کھلاڑیوں کے ٹرائلز شام چار بجے منی سپورٹس اسٹیڈیم جلال پور پیروالہ جبکہ تحصیل شجاع آباد کے لیے کبڈی میل کے ٹرائلز 28 مئی کو شام چار بجے گورنمنٹ ہائی سکول شجاع باد میں ہونگے۔
اسی طرح 28 مئی کو صبح نو بجے بیڈمنٹن بوائز اینڈ گرلز کے ٹرائلز گورنمنٹ مسلم ہائی سکول کلمہ چوک ملتان کے ہال میں منعقد ہونگے، 29مئی کو شام چار بجے ہاکی بوائز اینڈ کرلز کے ٹرائلز ہاکی اسٹیڈیم متی تل جبکہ 30مئی کو والی بال بوائز کے ٹرائلز شام چار بجے ہاکی گراونڈ سپورٹس کمپلیکس ملتان میں منعقد ہونگے۔
ان ٹرائلز میں ڈیپارٹمنٹل کھلاڑیوں کو حصہ لینے کی اجازت نہ ہوگی، کبڈی کےلئے عمر کی کوئی حد نہ ہے جبکہ باقی کھیلوں میں صرف 21 سے سے کم عمر بوائز اینڈ گرلز حصہ لے سکتے ہیں۔
ٹرائلز کے موقع پر اصل شناختی کارڈ یا ایف آر سی بمہ دو عدد پاسپورٹ سائز بلیو بیک گراونڈ والی تصاویر ساتھ لانا ضروری ہوگا، واضح رہے کہ ان ٹرائلز میں متعلقہ ضلع و تحصیل کے رہائشی کھلاڑی ہی حصہ لے سکتے ہیں۔