Paid ad
Breaking NewsNationalتازہ ترین

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار مستعفی

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے اپنا استعفیٰ وزیر اعظم کو پیش کر دیا۔

وزیر مملکت برائے اطلاعات فرخ حبیب نے ٹوئٹ میں لکھا کہ پرویز الہیٰ کی وزیراعظم سے ملاقات میں تمام معاملات طے پاگئے ہیں ، اور وزیراعظم نے چوہدری پرویز الہیٰ کو پنجاب کا وزیراعلیٰ نامزد کرنےکا فیصلہ کیا ہے۔

انہوں‌ نے کہا کہ اپوزیشن نے بہت مٹھائیاں کھالیں، اب رونےدھونےکاوقت ہے ہم نےکہا تھا 27 تاریخ کے بعد بڑے سرپرائزدیں گے۔

اپوزیشن والے ملک کی جمہوریت کا مذاق اڑانا چاہتے تھے، اپوزیشن والے این آراو چاہتے تھے ارکان کوخرید رہے تھے۔

دوسری جانب معاون خصوصی برائے سیاسی روابط شہباز گل کا کہنا ہے کہ ق لیگ نے وزیراعظم کی حمایت کا اعلان کردیا ہے۔

ٹوئٹر پر جاری پیغام میں انہوں نے لکھا کہ پی ٹی آئی پرویز الٰہی کو وزیر اعلیٰ کے امیدوار کے طور پر سپورٹ کرے گی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button