Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

ویمن یونیورسٹی کے نئے بلاکس کا افتتاح وزیر اعلیٰ پنجاب کریں گے

ڈپٹی کمشنر ملتان نے گزشتہ روز ویمن یونیورسٹی کے متی تل کیمپس کا دورہ کیا اس موقع پران کا کہنا تھا کہ وزیراعلی پنجاب جلد دورہ ملتان کے دوران نئے بلاکس کا افتتاح کرینگے۔وومن یونیورسٹی کو مزید اراضی الاٹ کرنے کیلئے بھی حکومت کو سمری بھیجی جائے گی۔
اس موقع پر وائس چانسلر وومن یونیورسٹی نے تفصیلی بریفننگ بھی دی۔
علاوہ ازیں جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ منصوبے کا دورہ کرتے ہوئےڈپٹی کمشنر عامر کریم خاں نے کہا ہے کہ کا جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کے زیرِ تعمیر منصوبے کو بروقت مکمل کیا جائے گا تاکہ ترقی کا سفر مزید تیز کیا جاسکے۔
انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے جنوبی سب سیکرٹریٹ کی بلڈنگ کو سٹیٹ آف دی آرٹ ڈیزائن پر تیار کیا جارہا ہے جس میں مستقبل کے تقاضوں کو بھی مدنظر رکھا گیا ہے جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کے قیام سے ترقی کے نئے سفر کا آغاز ہوگا اور روما کے مسائل انکی دہلیز پر حل ہونگے۔
وزیراعلی پنجاب نے سب سیکرٹریٹ کو مکمل انتظامی اختیارات فراہم کئے۔عامر کریم خاں نے کہا کہ جدید ترین سب سیکرٹریٹ عمارت میں تمام محکوموں کے انتظامی سیٹ اپ ہونگے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button