Paid ad
Breaking NewsNationalتازہ ترین

وزیر اعلیٰ مفت سولر سکیم تاخیر کا شکار ہوگئی

وزیر اعلیٰ مفت سولر سکیم اپنے شیڈول سے تاخیر کا شکار ہے، اعلان کے مطابق جون کے مہینے میں تنصیب مکمل ہو جانی تھی، اس سلسلے میں بنائی گئی ویب سائٹ کے اسٹیٹس کے مطابق فزیکل ویری فیکیشن کا عمل تاحال جاری ہے،۔

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے صوبہ بھر کے ایسے صارفین جو 200 تک یونٹس استعمال کرتے ہوں کو بجلی کے بلوں میں آسانی کے لئے 1 اور 2 کلو واٹ کے مفت سولر سسٹم کی فراہم کا اعلان کیا تھا، جس کے لیے رواں برس 5 جنوری تک آن لائن درخواستیں طلب کی گئی تھیں۔

شیڈول کے مطابق رواں برس موسم گرما کی شدت سے پہلے تنصیب کا کام مکمل کیا جانا ہے ، جس سے لوگوں کو بجلی کے بلوں میں ریلیف ملتا مگر یہ پراجیکٹ اب سست روی کا شکار ہے، رمضان المبارک میں قراندازی کر کے کم و بیش ایک لاکھ صارفین کو شارٹ لسٹ کر لیا گیا تھا، جن کی فزیکل ویری فکیشن بھی میپکو حکام کی جانب رمضان شریف میں مکمل کی جاچکی ہے، تاہم ویب سائٹ پر ان کا سٹیٹس ‘سلیکٹڈ فور فزیکل ویریفکیشن’ ہی لکھا ہوا آرہا ہے۔

ہیلپ لائن پر رابطہ کرنے پر حکام کا کہنا ہے جو لوگ سلیکٹ ہیں اور ویریفکیشن ہو چکی ہے، صبر کریں سولر سسٹم مل جائے گا۔

صارفین کا کہنا ہے کہ موسم گرما گزر رہا ہے، بھاری بل ادا کررہے ہیں، وزیر اعلیٰ سولر سسٹم جلد سے جلد لگوائیں تاکہ کچھ ریلیف مل سکے ۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button