Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

پنجاب بھر کے پرائیویٹ کالجوں میں بی ایس آنرز میں کو ایجوکیشن پر پاپندی

پرائیویٹ کالجوں میں بی ایس آنرز میں "کو ایجوکیشن” پر پاپندی عائد کردی گئی ہے۔

پنجاب کے پرائیویٹ کالجز میں بی ایس آنرز میں "کو ایجوکیشن” کی اجازت نہیں ہوگی۔ پاپندی کی خلاف ورزی پر کالجوں کا الحاق منسوخ کر دیا جائے گا۔

کالج میں بی ایس آنرز ڈگری کیلئے طلباء اور طالبات کی الگ الگ کلاسز ہوں گی۔

ایک ہی کیمپس میں بی ایس آنرز کی مخلوط کلاسز کی اجازت نہیں ہوگی، پرائیویٹ کالجوں کو سٹامپ پیپر پر بیان حلفی جمع کرانا ہوگا۔

بی ایس آنرز ڈگری کا الحاق لینے کیلئے 28 فروری فارم جمع کرانے کی آخری تاریخ مقرر کی گئی ہے۔

پرائیویٹ کالجوں کو بی ایس آنرز کی چیک لسٹ کے مطابق فارم جمع کرانا ہوں گے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button