Breaking NewsSportsتازہ ترین

انڈر 19 کی ناقص کارکردگی کا اصل ذمہ دار ڈسٹرکٹ نااہل کوچ ہے: حافظ عبدالمالک قریشی

سپورٹس آرگنائزر حافظ عبدالمالک قریشی نے کہا کہ ملتان انڈر 19 کی ناقص کارکردگی کا اصل ذمہ دار ڈسٹرکٹ نااہل کوچ سلیم شہزاد ھے۔

اس کی غلط پالیسوں اور من پسند اکیڈمی میں کھیلنے والے کھلاڑیوں کو میرٹ پر کھیلنے والوں کو فوقیت دینا،حقدار کو چانس نہ دینا، ہر چیز میں کمشن لینا، میرٹ کا قتل عام کرنا،سفارشی کھلاڑیوں کو کھیلانا، کھلاڑیوں سے پیسے لیکر کھیلانا یہ ہارنے کے اسباب ہیں۔

انھوں نے کہا کہ یہ ڈسٹرکٹ کوچ اپنی اکیڈمی بھی چلاتا ہے۔

سپورٹس بورڈ پنجاپ میں بھی کوچنگ کرتا ہے۔ڈی جی خان اور پی سی بی کی طرف سے ڈسٹرکٹ کوچ کے فرائض سر انجام دے رہا ہے۔

ہمارا پی سی بی کے اعلی عہدیداران اور سدرن پنجاپ کرکٹ ایسوسی ایشن کے صدر اور سی او سے پرزور مطالبہ ھےکہ ڈسٹرکٹ ملتان کے کوچ سلیم شہزاد کو ٹیم کی ناقص کارکردگی،میرٹ کا قتل عام اور سفارشی کھیلانے پر فوراً برطرف کیا جائے۔

اس کے خلاف انکوائری کروائی جائے۔اور ذمہ داران کے خلاف قانونی کاروائی کی جائے۔تاکہ سنئیر ڈسٹرکٹ میں ملتان کے کھلاڑیوں کے ساتھ زیادتی نہ ھو سکے اور میرٹ کا قتل عام نہ ھو۔

ہم سنئیر ڈسٹرکٹ کے ٹرائلز کے موقع پر اس کا پتلا نذر آتش کریں گے۔ اس کی جگہ کسی ایسے تجربہ کار پڑھے لکھے اچھے کرکٹر کو کوچ لگایا جائے۔ جو میرٹ پر ٹیم کو کھلائے جس کی کوئی اکیڈمی نہ ھو۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button

پاکستان میں کرونا وائرس کی صورت حال

گھر پر رہیں|محفوظ رہیں