Paid ad
Breaking NewsNationalتازہ ترین

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان السعود کی ملاقات

پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے پاکستان کے دورے پر آئے ہوئے سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان السعود نے راولپنڈی میں ملاقات کی ، ملاقات میں باہمی دلچسپی ، علاقائی سیکیورٹی کی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا ، جبکہ افغان امن عمل سمیت علاقائی امن اور رابطہ کاری سے متعلقہ امور بھی زیر غور آئے۔

اس موقع پر سعودی وزیر خارجہ نے خطے میں امن و استحکام کیلئے پاکستان کے کردار کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب فروغ امن کیلئے پاکستان کی سنجیدہ کوششوں کی مکمل حمایت کرتا ہے۔
پاک فوج کے سپہ سالار جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ پاکستان اور سعودی عرب بھائی چارے اور باہمی اعتماد کے بندھن میں بندھے ہیں، دونوں ممالک امن و استحکام کیلئے اپنا کردار ادا کرتے رہیں گے۔آرمی چیف نے پاکستان اور مسلح افواج کی سپورٹ پر سعودی قیادت سے اظہار تشکر بھی کیا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button