Paid ad
Breaking NewsNationalتازہ ترین

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا ملتان گیریژن کا الوداعی دورہ

آرمی چیف نے ملتان گیریژن کے افسران اور جوانوں سے بات چیت کی،اسٹرائیک فارمیشنز کے جوانوں کے عزم اور حوصلے کو سراہا،مادر وطن کی خدمت کے لیے پیشہ ورانہ قابلیت اور لگن کی تعریف کی۔آئی ایس پی آر

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ملتان کا دورہ کیا ہے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ملتان کا دورہ کیا۔

آرمی چیف کی آمد پر کمانڈر سدرن کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل اختر نواز ستی نے استقبال کیا۔

آرمی چیف نے ملتان گیریژن کے افسران اور جوانوں سے بات چیت کی۔

آرمی چیف نے اسٹرائیک فارمیشنز کے جوانوں کے عزم اور حوصلے کو سراہا۔آرمی چیف نے مادر وطن کی خدمت کے لیے پیشہ ورانہ قابلیت اور لگن کی تعریف کی۔

یہ بھی پڑھیں۔

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے الوداعی دوروں کا آغاز کردیا

گذشتہ روز چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے سیالکوٹ کینٹ اور منگلا گیریژن کا الوداعی دورہ کیا، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے افسران اور جوانوں سے ملاقات کی ،آرمی چیف نے مختلف آپریشنز اور تربیت کے دوران فارمیشنز کی کارکردگی کو سراہا۔

آرمی چیف نے مختلف آپریشنز میں قدرتی آفات کے دوران بہترین کارکردگی پر فارمیشنز کو سراہا۔ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ فوجی جوان ہر طرح کے حالات میں اسی جذبے اور عزم کے ساتھ قوم کی خدمت کرتے رہیں۔جو بھی حالات ہوں جوش وجذبے کے ساتھ فرائض سرانجام دیتے رہیں۔

آرمی چیف کا استقبال لیفٹیننٹ جنرل محمد عامر اور لیفٹیننٹ جنرل ایمن بلال صفدر نے کیا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button