Paid ad
Breaking NewsNationalتازہ ترین

فغانستان کو انسانی بحران سے بچانے کے اقدامات کیے جائیں، آرمی چیف

چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے عالمی برادری پر زور دیا ہے کہ وہ افغانستان کو انسانی بحران سے بچانے کے لیے اقدامات کرے۔
پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے مہاجرین نے گورنمنٹ ہیڈ کوارٹر (جی ایچ کیو) راولپنڈی کا دورہ کیا اور آرمی چیف جنرل قمر باجوہ سے ملاقات کی۔
ملاقات میں باہمی دلچسپی، علاقائی سیکیورٹی اور افغانستان کی نئی صورت حال پر تبادلہ خیال اور افغانستان میں انسانی بنیادوں پرامدادی کاموں پربھی تبادلہ خیال کیاگیا۔
چیف آف آرمی اسٹاف نے زور دیا کہ افغانستان میں انسانی بحران سےبچنےکیلئےعالمی برادری کوششیں کرے۔
آرمی چیف نے یو این ایچ سی آر کی بحران میں کلیدی کردارکی تعریف کی۔
یوںاین ہائی کمشنر نے چالیس لاکھ افغان مہاجرین کی میزبانی پر پاکستان کی خدمات کو سراہا ، اور اقدامات کی تعریف کی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button