Breaking NewsNationalتازہ ترین

آرمی چیف کا دورہ بلوچستان، یوم دفاع و شہدا سیلاب متاثرین کے ساتھ گزارا

آرمی چیف نے یوم دفاع پاکستان سیلاب متاثرین کے ساتھ گزارا، عمائدین نے مشکل ی گھڑی میں داد رسی پر جنرل قمر جاوید باجوہ سے اظہار تشکر کیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر ) کے مطابق آرمی چیف نے بلوچستان کے سیلاب متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا، آرمی چیف نے یوم دفاع وشہدا،سیلاب سے متاثرہ دوردراز علاقوں میں گزارا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف کو جعفرآباد کے اوستہ محمد کیمپ میں ریسکیو و ریلیف امورپربریفگ دی گئی، جنرل قمر جاوید باجوہ نے امدادی کاموں میں مصروف جوانوں سےملاقات کی اور ان کی کوششوں کو سراہا۔

آرمی چیف نے فلڈ ریلیف اور میڈیکل کیمپوں کا بھی دورہ کیا اس موقع پر آرمی چیف نے مقامی افراد سے ملاقات اور انہیں درپیش مسائل کےحوالےسےپوچھا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق بعد ازاں آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے بلوچستان کےعلاقےسوئی کا دورہ کیا اور قبائلی عمائدین سے ملاقات کی اور سیلاب کے باعث پیدا شدہ مشکلات پر گفتگو کی، قبائلی عمائدین نے مشکل کی اس گھڑی میں داد رسی پرآرمی چیف سےاظہارتشکر کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق قبائلی عمائدین سے ملاقات کے بعد آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے ملٹری کالج سوئی کا دورہ کیا ، جہاں انہیں مختلف تربیتی اورتعلیمی امورپربریفنگ دی گئی۔

دورے کے موقع پر آرمی چیف نے اساتذہ اور طلباسےبات چیت کی اور ادارے کے تعلیمی معیار کی بھی تعریف کی، اس موقع پر اساتذہ،طلبا نے قومی سطح کی معیاری سہولت کی فراہمی پرپاک فوج کا شکریہ ادا کیا۔

آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا کہ ملٹری کالج سوئی2011میں قائم کیاگیا، ملٹری کالج سوئی میں کیڈٹس نےمثالی نتائج دیئےہیں۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

پاکستان میں کرونا وائرس کی صورت حال

گھر پر رہیں|محفوظ رہیں