Paid ad
Breaking NewsNationalتازہ ترین

شوٹنگ میں مہارت پیشہ ورجوان کا طرہ امتیاز ہے، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے جہلم گیریژن کا دورہ کیا ہے، جہاں انہوں نے افسران اور جوانوں سے خطاب بھی کیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے جہلم گیریژن کا دورہ کیا ، اور آرمی رائفل ایسوسی ایشن کی اختتامی تقریب میں شرکت کی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق مقابلوں میں تینوں مسلح افواج، قانون نافذ کرنےوالے اداروں سمیت سویلین نے شرکت کی، سربراہ پاک فضائیہ ایئرچیف مارشل ظہیراحمد بابر نے بطورگیسٹ آف آنر تقریب میں شرکت کی۔

ترجمان پاک فوج کے مطابق انٹر فارمیشن مقابلوں میں منگلا کور پہلے،بہاولپورکور دوسرے نمبر پر رہی، پاک فوج نے شارٹ گن، لانگ رینج،چھوٹےہتھیاروں کے مقابلےجیتے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نےنشانہ بازوں کی مہارتوں کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ایک پیشہ ورجوان کے لیے شوٹنگ میں مہارت طرہ امتیاز ہے، شوٹنگ میں مہارت بنیادی فوجی تربیت کا اہم مقصد ہے۔

آئی ایس پی آر پریس ریلیز کے مطابق آرمی چیف نے میرپور کے قریب جاریکس کینٹ کا دورہ کیا ، اور اے پی ایس جاریکس کا افتتاح کیا، اس موقع پر آرمی چیف نے کینٹ میں جوانوں اور افسران سے بھی خطاب کیا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button