Paid ad
Breaking NewsNationalتازہ ترین

پاکستان اور برطانیہ کے تعلقات مزید بلندیوں پر جائیں گے، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے رائل ملٹری اکیڈمی سے پاس آؤٹ ہونے والے کیڈٹس کومبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا امید ہے پاکستان اور برطانیہ کے تعلقات مزید بلندیوں پرجائیں گے۔

پاک فوج کے سربراہ جنرل قمرجاوید باجوہ نےرائل ملٹری اکیڈمی سینڈہرسٹ میں پاسنگ آؤٹ پریڈ میں بطورمہمان خصوصی شرکت کی۔

اس موقع پر جوانوں نے پاکستانی آرمی چیف کو پروقار سلامی دی، جنرل قمر جاوید باجوہ نے پریڈ کا معائنہ کیا، اور کیڈٹس سے بھی ملے۔

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے رائل ملٹری اکیڈمی کی پاسنگ آؤٹ پریڈ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تمام حاضرین اور ناظرین کو سلام کرتا ہوں۔

جنرل قمر جاوید باجوہ نے تمام پاس آؤٹ ہونے والے کیڈٹس کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے تمام کیڈٹس کے لئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

آرمی چیف نے کہا آج کی پاسنگ آؤٹ پریڈ میں پاکستان کے 2 کیڈٹس بھی شامل ہیں، پاسنگ آؤٹ پریڈ میں شامل نوجوانوں پر اتنا ہی فخر ہے جتنا 2 پاکستانی کیڈٹس پر ہے، اس کے علاوہ 41 غیر ملکی کیڈٹس بھی پاس آؤٹ ہو رہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان اوربرطانیہ کےدرمیان تعلقات دوطرفہ باہمی دوستی،احترام پرمبنی ہیں ، دور حاضر کے چیلنجز سے نمٹنے کیلئے نوجوان جدید ٹیکنالوجی سے فائدہ اٹھائیں۔

جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ امید ہے پاکستان اور برطانیہ کے روابط مزید بلندیوں پر جائیں گے۔

قبل ازیں آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے برطانیہ میں رائل ملٹری اکیڈمی سینڈہرسٹ کی پاسنگ آؤٹ پریڈ میں شرکت کرنے والے پہلے فوجی سربراہ کا اعزاز حاصل کرلیا۔

برطانیہ میں رائل ملٹری اکیڈمی سینڈہرسٹ میں پاسنگ آؤٹ پریڈ ہوئی ، جس میں آرمی چیف جنرل قمر جاویدباجوہ نے بظور مہمان خصوصی شرکت کی۔

پاسنگ آؤٹ پریڈ میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کو سلامی دی گئی، جس کے بعد آرمی چیف نے پاسنگ آؤٹ پریڈ کا معائنہ کیا۔

پاس آؤٹ پریڈ میں 41غیرملکی کیڈٹس بھی پاس آؤٹ ہورہے ہیں ، پاس آؤٹ ہونیوالوں میں پاکستان ملٹری اکیڈمی کے 2 کیڈٹس عبداللہ اور مجتبیٰ بھی شامل ہیں۔

خیال رہے جنرل قمرجاویدباجوہ پاکستان کے پہلے فوجی سربراہ ہیں ، جو رائل ملٹری اکیڈمی سینڈہرسٹ کی پاسنگ آؤٹ پریڈ میں شرکت کر رہے ہیں۔

یاد رہے دو روز قبل آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سرکاری دورے پر برطانیہ پہنچے تھے، آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ دورہ برطانیہ کے دوران آرمی چیف برطانوی فوجی قیادت سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔

خیال رہے رائل ملٹری اکیڈمی سینڈورسٹ عام طور پر صرف سینڈہرسٹ کے نام سے جانا جاتا ہے ،جو برطانیہ کی متعدد فوجی اکیڈمیوں میں سے ایک ہے ، اور یہ برطانوی فوج کا ابتدائی افسر تربیتی مرکز ہے۔

برطانوی فوج کے تمام افسروں کے ساتھ ساتھ تمام غیر ملکی مرد و خواتین بھی اس اکیڈمی میں تربیت حاصل کرتے ہیں۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button