Paid ad
Breaking NewsSportsتازہ ترین

آرمی چیف کی پاکستانی ٹوکیو اولمپینز کی کارکردگی اور جذبے کی تعریف، تعاون کی یقین دہانی

پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے بیان میں کہا گیا کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ٹوکیو اولمپکس میں حصہ لینے والے کھلاڑیوں کی ملاقات ہوئی ، کھلاڑیوں میں ارشد ندیم، طلحہ طالب،حولدار محمد خلیل اختر اورسپاہی گلفام جوزف شامل تھے۔
آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ ملاقات میں آرمی چیف نے اولمپیئنز کی کارکردگی اورجذبے کی تعریف کی۔
اس موقع پر آرمی چیف نے کہا کہ کھلاڑیوں کی اولمپکس میں شرکت سےپاکستانی نوجوانوں کےجذبےکوحوصلہ ملا، پاک فوج ہمیشہ کھیلوں کی سپورٹ کرتی آئی ہے، عالمی سطح پر پاکستان کی نمائندگی کھلاڑیوں کے لیے اعزاز اور قوم کیلئے فخر ہے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button