Breaking NewsNationalتازہ ترین

کرنل لئیق مرزا شہید، 2 دہشتگرد مارے گئے، آئی ایس پی آر

آئی ایس پی آر کے مطابق دہشتگردوں کے ہاتھوں اغوا ہونے والے کرنل لئیق شہید ہوگئے، ان کی بازیابی کے آپریشن میں دو دہشتگرد بھی مارے گئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گردوں نے ڈی ایچ اے کے کرنل لئیق بیگ مرزا کو زیارت کے قریب سے اغوا کیا، اور ان کے ساتھ ان کے کزن عمر جاوید کو بھی یرغمال بنایا۔

آرمی کی کیو آر ایف نے دہشت گر وں کا پیچھا کرکے منگی ڈیم کے قریب ان کا سراغ لگایا، اور فورسز کے آپریشن میں ایس ایس جی کے جوان اور ہیلی کاپٹرز نے بھی حصہ لیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق 13 اور 14 جولائی کی رات دہشت گردوں کا محاصرہ کیا گیا، کرنل لئیق کی بازیابی کے اس آپریشن میں کرنل لئیق مرزا بیگ شہید ہوگئے جب کہ فائرنگ کے تبادلے میں دو دہشتگرد مارے گئے ،اور دیگر دہشتگرد فرار ہوگئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق مارے گئے دہشت گردوں سے دھماکا خیزمواد اور گولیاں برآمد ہوئیں جب کہ بچ جانے والے دہشتگرد دوسرے مغوی عمر جاوید کو اپنے ہمراہ لے کر فرار ہوگئے، جن کی بازیابی کے لیے تلاش جاری ہے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ فورسزبلوچستان میں امن وامان کی فضا خراب کرنے کی کوشش ناکام بنا دیں گی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button

پاکستان میں کرونا وائرس کی صورت حال

گھر پر رہیں|محفوظ رہیں