Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

محکمہ ہائیر ایجوکیشن کی ای ٹرانسفر پالیسی پر خواتین اساتذہ نے عدم اعتماد کردیا

محکمہ ہائیر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کیجانب سے ایک عرصے بعد دوبارہ شروع کی جانے والی اساتذہ کی ای ٹرانسفر پالیسی میں خواتین اساتذہ سے امتیازی سلوک کے کیسز سامنے آنا شروع ہو گئے ہیں۔

کو ایجوکیشن کالجز میں ٹرانسفر کے لئے تمام خواتین اساتذہ کی درخواستیں مسترد کر دی گئیں۔

پالیسی کی غلط تشریح سے میرٹ پر پہلی پوزیشن حاصل کرنے والی خواتین اساتذہ ٹرانسفر سے محروم ہیں۔

ان کاکہنا ہے کہ پالیسی کی غلط تشریح سے خواتین کو ٹرانسفر کے حق سے محروم کیا جا رہا ہے، ای ٹرانسفر میں سینئر خواتین اساتذہ پر جونئیر مرد اساتذہ کو ترجیح دے دی گئی ہے۔

کم میرٹ والے مرد استاد کو زیادہ میرٹ والی خواتین اساتذہ پر ترجیح دینے کا کہیں نہیں لکھا، خواتین اساتذہ نے اعلیٰ حکام سے ای ٹرانسفر پالیسی کی غلط تشریح کا نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button