Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

کالج اساتذہ کی سینارٹی لسٹیں تیار ہوگئیں

ڈائریکٹوریٹ آف پبلک انسٹرکشن کالجز پنجاب نے گریڈ اٹھارہ کی مردانہ و زنانہ سنیارٹی لسٹیں جاری کرکے کنفیڈنشل ونگ کو دے دیں۔

بتایا گیا ہے کہ اغلاط سے پاک ان لسٹوں کی وجہ سے اٹھارہ سے انیس میں ترقی کے کیسز رکے ہوئے تھے، اب امکان ہے کہ تمام اعتراضات جو پی ایس بی کی جانب سے کیے جاتے تھے ان لسٹوں میں دور کر دئیے ہیں۔

تاہم ملتان اور لاہور ڈویژن کے کچھ کیسز کے جن کی 2024 کی سالانہ خفیہ رپورٹس تاحال موصول نہیں ہوئیں اور تعطل کا شکار ہیں، ان کے ڈائریکٹرز نے یقین دہانی کرائی ہے کہ رواں ہفتے کیسز سیکرٹریٹ ایچ ای ڈی کو پہنچا دئیے جائیں گے جہاں اینٹی کرپشن ڈیپارٹمنٹ سے این او سی حاصل کر کے ایس اینڈ جی اے ڈی کے کونفیڈنشل ونگ کے حوالے کر دیے جائیں گے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button