Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

کالج ٹیچرز انٹرن کی بھرتی کا عمل شروع

محکمہ ہائیر ایجوکیشن نے کالج ٹیچرز انٹرن کی بھرتی کا عمل شروع کر دیا، پنجاب میں7ہزار 300سے زائد کالج ٹیچرز چھ ماہ کےلئے بھرتی کئے جائینگے جڈ کے لئے درخواستیں طلب کرلی گئیں۔

تفصیل کے مطابق محکمہ ہائیر ایجوکیشن نے کالج ٹیچرز انٹرن کی بھرتی کا عمل شروع کر دیا ہے، اس حوالے سے پورٹل کھول دیاگیا ہے جہاں سے اپلائی کی جاسکتا ہے۔

تمام کالجز میں خالی آسامیوں پر کالج ٹیچرز انٹرن بھرتی کئے جائیں گے، عارضی اساتذہ کو6ماہ کے لئے بھرتی کیا جائے گا، اساتذہ کو 50 ہزار روپے ماہانہ فراہم کئےجائیں گے، عارضی اساتذہ یکم نومبر سے 30 اپریل 2025 تک بھرتی کئے جائیں گے، رواں سال 5 فیصد اقلیت او ر3 فیصد معذور کوٹہ بھی رکھا گیا۔

عارضی اساتذہ کی تعلیم قابلیت ایم ایس،ایم فل اور پی ایچ ڈی مقرر کی گئی،عارضی اساتذہ کی تعیناتی کے لئےعمر کی کوئی حد مقرر نہیں کی گئی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button