گریڈ 18سے 19 میں ترقی کےلئے کیس سیکرٹریٹ پہنچ گئے

سرکاری کالجز کی خواتین اسسٹنٹ پروفیسرز کی گریڈ انیس میں ترقی کے کیسز مکمل، میل اسسٹنٹ پروفیسر کے گریڈ انیس میں ترقی کے کیسز تیاری کے مراحل میں پہنچ گئے۔
تفصیل کے مطابق سنیارٹی نمبر ایک سے 238 تک کے اسسٹنٹ پروفیسرز خواتین کی گریڈ انیس میں ترقی کے کیسز ایک مرتبہ پھر ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ پنجاب کے حوالے کر دئیے گئے یہ وہ کیسز ہیں جو گزشتہ تین برس تعطل کا شکار ہیں، ان خواتین کی پرموشن لنکڈ ٹریننگ 2022 میں ہوئی اور جن کے ساتھ ہوئی ان کو گریڈ انیس میں جوائن کیے دو سال ہو چکے ہیں 12 فروری 2023 میں ڈائریکٹر پبلک انسٹرکشن کے دفتر سے ہائیر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کو پہنچانے گئے نا اہل عملے نے انٹی کرپشن رپورٹ کے لیے کیس ہی نہ بجھوایا اور اگلی سالانہ خفیہ رپوٹ لکھوانے اور کاؤنٹر سائن کروانے میں 2023 کا سال لگ گیا دوبارہ مکمل کر کے بھجوائے گئے تو سنیارٹی لسٹ میں اغلاط کی بھرمار ہوگئی۔
جن کو اب درست کرلیاگیا دوسری طرف مرد اسسٹنٹ پروفیسرز کے کیسز تیاری کے آخری مراحل میں ہیں، امکان ہے آج جمعرات 5 جون کو سیکریٹریٹ پہنچ جانے کا امکان ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ عید کے فوری بعد ان کا انٹی کرپشن کلیرنس سرٹیفکیٹ حاصل کرنے کے لیے کوشش کی جائے گی تاکہ جلد سے جلد ترقیاں ممکن ہوسکیں ۔