Breaking NewsEducationتازہ ترین
کالج اساتذہ نے چہرہ حاضری سسٹم میں رجسٹریشن سے انکار کردیا، احتجاج کا اعلان

ملتان سمیت پنجاب کے 95 فیصد کالج اساتذہ نے چہرہ حاضری سسٹم میں رجسٹریشن سے انکار کر دیا ہے، ان کا کہنا ہے کہ یہ بنیادی حقوق کی خلاف ورزی ہے اس پر پی پی ایل کے زیر اہتمام جلد احتجاج کیا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ ایچ ای ڈی حکام جھوٹ بول کر اساتذہ کو گمراہ کررہے ہیں، جس کا کھلا ثبوت وہ قراردار ہے جو سینکڑوں اساتذہ نے دستخط کرکے ایچ ای ڈی کو ارسال کردی ہے، اس کے باوجود کچھ پرنسپل نے جعلی سو فیصد رجسٹریشن کے سرٹیفکیٹ جمع کرانا شروع کردیے ہیں۔
پی پی ایل اے رہنماؤں کا کہنا ہے کہ یہ جعلی سرٹیفکیٹس کو وائرل کرایا گیا تاکہ اساتذہ کے حوصلے پست کیے جا سکیں، مگر یہ حربہ بھی ناکام ہو گیا ۔