Paid ad
Breaking Newsتازہ ترینجرائم کی دنیا

جنوبی پنجاب پولیس میں اصلاحات کے لیے کمانڈ کانفرنس کا انعقاد

ایڈیشنل انسپکٹر جنرل پولیس جنوبی پنجاب ڈاکٹر احسان صادق کی زیر صدارت پولیس میں پیشہ ورانہ اصلاحات کے لیے کمانڈ کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔

کانفرنس کے انعقاد کا مقصد پولیس کے پیشہ وارانہ امور میں بہتری لانا ہے۔

ایڈیشنل انسپکٹر جنرل پولیس جنوبی پنجاب نے منعقدہ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جنوبی پنجاب پولیس کے کردار کو مثالی اور جنوبی پنجاب کے علاقے کو امن کا گہوارہ بنانے کے لیے ہر ممکن کوششیں جاری ہیں۔

انہوں نے کہا کانفرنس کا انعقاد محکمہ پولیس کے پیشہ ورانہ امور میں بہتری لانے کے لیے کیا گیا ہے ، جس میں جنوبی پنجاب کے تمام آر پی اوز، سی پی او ملتان اور تمام ڈی پی اوز نے شرکت کی کانفرنس میں پاکستان پولیس سروس کے اعلیٰ افسران نے مختلف امور پر خطاب کیا ۔

جوائنٹ ڈائریکٹر جنرل انٹیلیجنس بیورو نے پولیس اور IB کے درمیان تعاون سے متعلق خطاب کرتے ہوئے کہا کہ انٹیلیجنس بیورو محکمہ پولیس کو جرائم کے خاتمے اور امن و امان کی صورتحال قائم رکھنے کے لیے حقیقت پر مبنی معلومات فراہم کر رہا ہے ۔

کانفرنس میں کیپیٹل سٹی پولیس آفیسر کراچی غلام نبی میمن نے سٹریٹ کرائم کے خاتمے کے لیے موثر حکمت عملی سے متعلق افسران کو آگاہ کیا ۔

ایڈیشنل انسپکٹر جنرل پولیس فنانس پنجاب فاروق مظہر نے پولیس کے مالی انتظامات کی بہترین حکمت عملی سے متعلق آگاہ کیا ۔

ریجنل پولیس آفیسر ملتان نے اہم مواقعوں کے سیکیورٹی انتظامات سے متعلق، آر پی ڈیرہ غازی خان نے روجھان راجن پور کچہ کے مسائل اور انکے حل سے متعلق بریفنگ دی ۔

ڈسٹرکٹ پبلک پراسیکیوٹر عمر فاروق نے پولیس تفتیش میں پراسیکیوشن کے عمل کو بہتر بنانے اور بروقت تفتیش کے عمل کو یکسو کرنے سے متعلق آگاہ کیا۔

سٹی پولیس آفیسر ملتان نے گاڑیوں کی چوری کی روک تھام کے عمل اور اے آئی جی آپریشنز ساؤتھ پنجاب نے جنوبی پنجاب پولیس آفس کے انتظامی معاملات بارے بریفننگ دی ۔

اے آئی جی آپریشنز ساؤتھ پنجاب نے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ جنوبی پنجاب میں امن کے مثالی قیام کے لیے ہر طرح کے ممکنہ اقدامات کیے جا رہے ہیں، اور پولیس کو جدید طرز پر استوار کرنے کے لیے تمام ممکنہ وسائل فراہم کیے جا رہے ہیں۔

ڈی پی او رحیم یار خان نے کچہ کے علاقہ میں اغواء کے جرم کی روک تھام، ڈی پی او ڈیرہ غازی خان نے لادی گینگ کے خلاف آپریشن سے متعلق اور ایس پی انوسٹی گیشن وہاڑی نے پولیس میں خواتین کے اہم کردار سے متعلق آگاہ کیا اور کہا کہ جرائم کے خاتمے اور پولیس تفتیش کے مختلف پہلوؤں میں خواتین کا کردار انتہائی اہم ہے۔

کانفرنس کے اختتام پر ایڈیشنل انسپکٹر جنرل پولیس ڈاکٹر احسان صادق نےجنوبی پنجاب کے افسران کے ساتھ پولیس کی اعلیٰ اور معیاری کارکردگی کا عزم کیا اور تمام افسران کو یادگاری شیلڈ بھی دی۔

انہوں نے ملتان پولیس کے کرائم فائٹر انسپکٹر ملک قسور کالرو کی ریٹائرمنٹ کے موقع پر انہیں اعزازی شیلڈ سے نوازا ۔

اس موقع پر ریجنل پولیس آفیسر ملتان راجہ رفعت مختار اور سٹی پولیس آفیسر خرم شہزاد نے بتایا کہ انسپکٹر قسور حسین کالرو نے 39 پولیس مقابلوں میں حصہ لیا اور فتح یاب ہوئے جنوبی پنجاب کے تمام کمانڈنگ افسران نے بھی انسپکٹر قسور کی حوصلہ افزائی کی اور ہار پہنائے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button