علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی : کامرس کی تعلیمی وتربیتی ورکشاپ کل سے شروع ہوں گی

علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے سمسٹر بہار2022 میں پیش کئے گئے بی ایڈ،بی ایس اور ایسوسی ایٹ ڈگری ان کامرس پروگراموں کی آن لائن تعلیمی و تربیتی ورکشاپس ایل ایم ایس کے ذریعے 27جون 2022 سے شروع ہوں گی ۔
اس سمسٹر سے یہ ورکشاپس ایم ایس ٹیم پر ہوں گی ورکشاپ کے لیے ایل ایم ایس کو "ایم ایس ٹیم” کے ساتھ لنک کر دیا گیا ہے تا کہ طلباء وطالبات کوتربیتی ورکشاپ میں کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔
یہ بات علاقائی کیمپس ملتان کے ریجنل ڈائریکٹر میاں محمد ریاض نے میڈیا نمائندگان سے بات کرتے ہوئے کی ۔
انہوں نے مزید کہا کہ تربیتی ورکشاپس کا مقصد نہ صرف یہ کہ طلباء وطالبات کے امتحانات کی تیاری کروانا ہے ، بلکہ طلباء وطالبات کو اگر امتحانی مشقوں کو حل کرنے میں کوئی دشواری پیش آئے گی تو یہ تربیتی ورکشاپس ان کے لیے انتہائی سود مند ثابت ہوں گی ۔
طلبا ء وطالبات کی ان ورکشاپس میں شرکت لازمی ہے طلباء وطالبات یہ ورکشاپ اٹینڈ نہ کرنے پر اُن کے امتحانی نتائج متاثر ہوں گے ۔
تمام طلباء طالبات کو ایم ایس ٹیم کے یوزر آئی ڈی اور پاس ورڈ اُن کے موبائل نمبرز پر بذریعہ ایس ایم ایس بھجوا دیئے گئے ہیں ۔