Breaking NewsEducationتازہ ترین

تعلیمی اداروں کا امن و امان خراب کرنے والوں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹنے کا حکم

کمشنر ملتان ڈویژن انجینئر عامر خٹک نے تعلیمی اداروں کا امن و امان خراب کرنے والوں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹنے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ جامعہ زکریا کی سیکورٹی فول پروف بنانے کیلئے کڑے اقدامات اٹھائے جائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں ۔
زکریا یونیورسٹی پھر ہنگاموں کی زد میں، لڑائی جھگڑے میں ایک زخمی

ان خیالات کا اظہار انہوں نے بہاؤ الدین زکریا یونیورسٹی کے مسائل اور انکے سدباب بارے جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔

یہ بھی پڑھیں ۔
زکریا یونیورسٹی میں پشتوں کونسل کے ارکان کے گرد گھیرا تنگ کرنے کا فیصلہ

کمشنر عامر خٹک نے کہا کہ جامعہ زکریا کو اسلحے، منشیات سے پاک کرکے تعلیمی ماحول بحال کیا جائے۔
بغیر کسی تعصب کے یونیورسٹی کا ڈسپلن بحال کیا جائے۔

یہ بھی پڑھیں ۔
زکریا یونیورسٹی میں جھگڑے نہ رک سکے ؛ وائس چانسلر بھی تشدد پر اتر آئے ، دو طلباء زخمی

اجلاس میں طلباء کو جامعہ آئی ڈی کارڈز جاری، ہاسٹلز،طلباء تنظیموں کی بھرپور سیکورٹی آڈٹ کرنے پر بھی اتفاق کیا گیا۔

اجلاس میں یونیورسٹی کے 317 سیکورٹی اہلکاروں کی موجودگی میں سیکیورٹی مسائل بارے تشویش کا اظہار کیا گیا، جبکہ ہاسٹلز کی چیکنگ، ری الاٹمنٹ، روٹس پر غیر متعلقہ سواری پر پابندی پر بھی اتفاق کیا گیا۔

ڈی سی عمر جہانگیر، سی پی او منصورالحق رانا، ایڈیشنل کمشنر سرفراز احمد، پرو وائس چانسلر ڈاکٹر پروفیسر محمد علی، آر او طاہر محمود، متعلقہ محکموں کے سربراہان موجود تھے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

پاکستان میں کرونا وائرس کی صورت حال

گھر پر رہیں|محفوظ رہیں