Paid ad
Breaking NewsNationalتازہ ترین

ملتان ڈویژن میں 23 رمضان بازار مکمل فعال

کمشنر ملتان ڈویژن ڈاکٹر ارشاد احمد کی زیر صدارت ڈویژنل پرائس کنٹرول کمیٹی کا جائزہ اجلاس منعقد ہوا۔

ڈاکٹر ارشاد احمد نے کہا کہ ڈویژن میں 23 رمضان بازار مکمل فعال ہیں، سبسڈایزڈ ریٹس پر اشیاء خوردونوش میسر ہیں۔ اوپن مارکیٹ میں اشیاء خوردونوش کی قیمتیں کنٹرول کی جارہی ہیں۔ہر ممکن کوشش کی جارہی کہ عوام کو حقیقی معنوں میں ریلیف دیا جائے۔

اس موقع پر انہیں بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ ڈویژن میں گزشتہ ماہ 115 پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے 31527 چھاپے مارے۔ 58 مقدمات درج،230 گرانفروش گرفتار,5442250 روپے جرمانہ کیا گیا۔

اجلاس میں ڈپٹی کمشنر ملتان عامر کریم خاں، ڈی سی خانیوال سلمان لودھی، متعلقہ محکموں کے افسران جبکہ ویڈیو لنک پر ڈپٹی کمشنرز موجود تھے۔

بعدازاں کمشنر ملتان ڈویژن ڈاکٹر ارشاد احمد، آر پی او ملتان ریجن جاوید اکبر ریاض نے رمضان بازاروں کا اچانک دورہ کیا۔

ڈپٹی کمشنر ملتان عامر کریم خاں نے رمضان بازاروں بارے تفصیلی بریفنگ دی۔

کمشنر ڈاکٹر ارشاد احمد نے شہریوں سے رمضان بازاد انتظامات بارے دریافت کیا اور بتایا کہ ڈویژن کے 23 رمضان بازاروں میں عوام کو اشیاء ضروریہ ارزاں نرخوں پر دستیاب ہیں۔

ڈویژن کی تمام اضلاع، تحصیلوں میں رمضان بازاروں کا دورہ کررہا ہوں۔

آر پی او ملتان جاوید اکبر ریاض نے کہا کہ ڈویژن کے 23 رمضان بازاروں میں 300 سے زائد سیکورٹی اہلکار تعینات کئے گئے ہیں۔تمام رمضان بازاروں کے باہر ٹریفک مینجمنٹ کے بھرپور انتظام کئے گئے ہیں۔

ڈپٹی کمشنر ملتان عامر کریم خاں نے بتایا کہ ضلع میں 11 رمضان بازار عوام کو ریلیف فراہم کر رہے ہیں۔رمضان بازاروں میں فئیر پرائس شاپس پر 13 آئٹمز پر خصوصی سبسڈی دی گئی ہے۔

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر محمد طیب خان، ایس پی حسن، اے سی سٹی خواجہ عمیر ،سسٹنٹ کمشنر ایوب بخاری، سیکرٹری ار ٹی اے رانا محسن اور متعلقہ افسران ہمراہ تھے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button