Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

ملتان : کمشنر اور ڈپٹی کمشنر کا قادر پورراں کے سکول اور کالج کادورہ

کمشنر ڈاکٹر ارشاد احمد نے ڈپٹی کمشنر عامر کریم خاں کے ہمراہ گزشتہ روز قادرپورراں کا تفصیلی دورہ کیا اور دورے کے دوران قادرپورراں ہیلتھ مرکز، گورنمنٹ بوائز ہائی سکول اور ڈگری کالج فار بوائز کی انسپکشن کرتے ہوئے سہولیات کو چیک کیا۔
اس موقع پر کمشنر نے بوائز کالج قادرپورراں میں کلاس رومز اور سائنس لیبارٹریز کو اپ گریڈ کرنے کا حکم بھی دیا۔
کمشنر نے مختلف کلاسز کا دورہ کرتے ہوئے طلباءسے کورونا ویکسین کی بابت بھی دریافت کیا۔
قبل ازیں ڈپٹی کمشنر عامر کریم خاں نے رورل ہیلتھ سنٹر قادرپورراں میں ادویات سٹاک کو چیک کیا اور عوام کی سہولت کیلئے آگاہی بینرز بھی آویزاں کرنے کی ہدایت کی۔
کمشنر اور ڈپٹی کمشنر نے ہیلتھ سنٹر میں گائنی وارڈ اور آوٹ ڈور کا معائنہ بھی کیا اور سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر شعیب گورمانی سے بریفنگ لی۔
دورے کے دوران ایم پی اے واصف مظہر راں اور ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو طیب خان بھی انکے ہمراہ تھے۔
کمشنر ڈاکٹر ارشاد احمد نے شہریوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اچانک دوروں کا مقصد محکموں کی کارکردگی میں بہتری لانا ہے۔
قادرپورراں بوائز سکول اور ہیلتھ سنٹر میں بہترین سہولیات میسر ہیں جن کو مزید بہتر بنانے کی ہدایات جاری کردی ہیں۔
کمشنر ملتان کا کہنا تھا کہ تعلیم اور صحت کے شعبے حکومتی ترجیحات میں شامل ہیں۔عوام کو ریلیف دینے کیلئے عملی اقدامات پر عمل پیرا ہیں۔
قبل ازیں ڈپٹی کمشنر نے کورونا ویکسی نیشن سنٹر اور ادویات سٹور چیک کیا اور کہا کہ وزیراعلی پنجاب کی ہدایت پر تمام تحصیلوں کے دورے کئے ہیں، بنیادی ہیلتھ مراکز پر 24 گھنٹے ایمرجنسی کی سہولیات موجود ہیں۔اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر صدر عامر افتخار نے بریفننگ بھی دی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button