Breaking NewsNationalتازہ ترین

کمشنر اور ڈپٹی کمشنر کی ریونیو عوامی کچہری

عید الفطر کے بعد دوبارہ عوامی خدمت کے سلسلے کا بھرپور آغاز کردیا گیا ہے۔

اس سلسلے میں کمشنر ملتان ڈاکٹر ارشاد احمد اور ڈپٹی کمشنر عامر کریم خاں نے رضا ہال میں ریونیو عوامی خدمت کچہری لگائی۔

اس موقع پر ڈاکٹر ارشاد احمد نے ڈویژن بھر سے آئے سائلین کی شکایات کا ازالہ کیا ، جبکہ عامر کریم خاں نے ریونیو سے متعلق موقع پر احکامات جاری کئے۔

کچہری کے دوران اسسٹنٹ کمشنرز اور تمام ریونیو عملہ ایک چھت تلے موجود رہاکمشنر ڈاکٹر ارشاد احمد کا کہنا تھا کہ ریونیو کچہری کا مقصد ایک چھت تلے عوام کو ریلیف فراہم کرنا ہے۔

ہر ماہ کے آغاز میں ڈویڑن بھر میں کچہریوں کا سلسلہ جاری ہے۔
ڈاکٹر ارشاد احمد نے کہا کہ حکومت پنجاب کے اس اقدام کو بھرپور پذیرائی حاصل ہورہی ہے۔

ڈپٹی کمشنر عامر کریم خاں نے کہا کہ عوامی خدمت کچہری سے اب تک سینکڑوں شہری مستفید ہوچکے ہیں۔
دیہی تحصیلوں میں بھی ریونیو کچہریوں کا انعقاد کیا گیا ہے۔

عامر کریم خاں کا کہنا تھا کہ درخواستوں پر فوری ایکشن کرکے عوام کو انصاف فراہمی ترجیح ہے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button

پاکستان میں کرونا وائرس کی صورت حال

گھر پر رہیں|محفوظ رہیں