Paid ad
Breaking NewsNationalتازہ ترین

واسا سکیموں میں تاخیر ، کمشنر ملتان برہم ہوگئے

کمشنر ملتان ڈویژن ڈاکٹر ارشاد احمد نے واسا سکیموں میں تاخیر پر سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے سست روی کی شکار سکیموں کے ایکسئن، ایس ڈی اوز کو شوکاز جاری کرنے کا حکم دیدیا۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے واسا کارکردگی بارے جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔

کمشنر ڈاکٹر ارشاد احمد نے کہا کہ مسلسل ناقص کارکردگی دکھانے والے افسران کو سرنڈر کردیا جائے گا۔ کام نا کرنے والے افسران کی ڈویژن میں کوئی جگہ نہیں ہے۔ واسا کی ناقص کارکردگی انتظامیہ کیلئے مسائل کا باعث ہے۔

انہوں نے وارننگ دیتے ہوئے کہا کہ عوامی مسائل کے فوری حل کیلئے واسا اپنا قبلہ درست کرے۔

اس موقع پر ڈپٹی کمشنر ملتان عامر کریم خاں نے کہا کہ واسا کے پاس ورک فورس کی کوئی کمی نہیں ہے۔مکمل ورک فورس کے باوجود سکیموں میں تاخیر بد دیانتی کا ثبوت ہے۔ اضافی لیبر لگا کر دو شفٹوں میں سکیمیں مکمل کی جائیں۔

اجلاس میں ایم ڈی واسا شہزاد منیر نے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ واسا کی نئی52 ،جاری 9، سی ڈی پی کی 22، سیپ کی 4 سکیمیں شامل ہیں۔

اجلاس میں ڈائیریکٹر ڈویلپمنٹ روبینہ کوثر، ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ عرفان انجم،واسا ڈائیریکٹرز، ایکسئین، ایس ڈی اوز، سب انجینئرز موجود تھے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button