Paid ad
Breaking NewsNationalتازہ ترین

کورونا ویکسی نیشن کے اہداف ہر صورت حاصل کرنے کا حکم جاری

صوبے کو ڈینگی اور کوروناسے پاک کرنا حکومت پنجاب کا عزم ہے۔

ٹیمیں فیلڈ میں نظر آئیں ،کورونا ویکسی نیشن کے اہداف ہر صورت حاصل کئے جائیں، جیو ٹیگنگ کے بغیر رپورٹنگ قبول نہیں۔ڈینگی کنٹرول میں ملتان ڈویژن کو صوبہ بھر میں ٹاپ پوزیشن میں ہونا چاہیے۔

جدید اینڈرائیڈ سسٹم کے تحت ڈینگی کے خلاف سرگرمیوں کو پورٹل پرا پ لوڈ کیا جائے ۔

ان خیالات کا اظہار کمشنر ملتان ڈویژن ڈاکٹر ارشاد احمد نے ڈینگی کنٹرول مہم بارے جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔کمشنر ملتان ڈاکٹر ارشاد احمد نے کہا کہ ویکسین ہر دہلیز فیز 3 میں کامیابی حاصل کی گئی۔اسی طرح روٹین ویکسی نیشن میں بھی اہداف حاصل کئے جائیں۔

ضلعی انتظامیہ اور محکمے ڈینگی کنٹرول مہم کی کامیابی بارے جنگی بنیادوں پر اقدامات کریں۔بس ویگن اڈوں پر صفائی کے مثالی انتظامات کئے جائیں۔ضلع او ر تحصیل سطح پر ڈینگی کنٹرول کے انتظامی اجلاس منعقد کئے جائیں جبکہ متعلقہ ڈپٹی کمشنر ز مہم کو از خود مانیٹر کریں۔محکمہ صحت کی ڈینگی بارے کارکردگی کو کاؤنٹر چیک بھی کیا جائے گا۔

کمشنرنے ہدایت کی کہ تمام سکولوں میں ڈینگی آگاہی بارے زیرو پیریڈ شروع کئے جائیں۔تمام پارکوں ، جھیلوں ، فواروں ، گرین بیلٹس کو چیک کیا جائے کہیں بھی پانی نہ کھڑا ہو نے دیا جائے۔ہاؤسنگ سوسائیٹز کے ملبے اور ٹائروں کی دکانو ں کو چیک کیا جائے۔

کمشنر نے کہا کہ تمام ہسپتالوں اور ہوٹلوں اور عوامی مقامات کو چیک کیا جائے ،لاپرواہی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔

ڈینگی بارے لاپرواہی پر ہسپتالوں اور ہوٹلوں کو وارننگ لیٹر جاری کریں اور پھر سیل کریں۔

اس موقع پر ڈویژن بھر کے تمام سی اوز ، ضلعی ہیلتھ اتھارٹیز ، متعلقہ محکموں کے افسران نے ڈینگی مہم کے اقدامات بارے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ اب تک ڈویژن میں ڈینگی کا کوئی کیس رپورٹ نہیں ہوا ہے۔

اس ماہ لاروا برآمدگی پر 35 نوٹسز دئیے گئے۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنرز،ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز، سی اوز ودیگر متعلقہ افسران بھی موجود تھے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button