Paid ad
Breaking NewsNationalتازہ ترین

قلعہ کہنہ قاسم باغ کی تزین و آرائش کی منظوری دی گئی

کمشنر ملتان ڈویژن ڈاکٹر ارشاد احمد کی زیر صدارت ڈویژنل ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی کا اجلاس منعقد ہوا۔

اجلاس میں 83.65 ملین روپے کی لاگت سے قلعہ کہنہ قاسم باغ کی تزین و آرائش کی منظوری دی گئی۔واٹر ورکس روڈ کے ساتھ قلعہ کہنہ قاسم باغ کی لینڈ سکیپنگ کی جائے گی۔

گورنمنٹ ایسوسی ایٹ کالج برائے خواتین علاقے کی اشد ضرورت تھی، اسلئے اجلاس میں 176.45 ملین روپے کی لاگت سے دھنوٹ تحصیل کہروڑ پکا میں کالج کی منظوری دی گئی۔

ضلع وہاڑی میں قائم بہاءالدین زکریا یونیورسٹی کیمپس کی باؤنڈری وال کی منظوری دی گئی۔

سیکورٹی، بیرونی ڈویلپمنٹ، باو¿نڈری وال پر 83.659 ملین روپے لاگت آئے گی۔

ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ ملتان ڈویژن روبینہ کوثر نے تفصیلی بریفنگ دی، جبکہ اجلاس میں ڈپٹی کمشنرز، متعلقہ افسران موجود تھے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button