Paid ad
Breaking NewsNationalتازہ ترین

کمشنر نےترقیاتی منصوبوں کی تکمیل کیلئے محکموں کو الٹی میٹم دے دیا

کمشنر ملتان ڈویزن ڈاکٹر ارشاد احمد نے ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل کیلئے محکموں کو الٹی میٹم دے دیا۔

فنڈز کے باوجود منظور شدہ سکیمین زیر التواء ہونے پر اظہار برہمی کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ناقص کارکردگی دکھانے والے افسران کیخلاف مجاز اتھارٹی کو لکھا جائے۔ترقی کے سفر میں رکاوٹ افسران کیلئے زیرو ٹالرنس پالیسی نافذ کر دی گئی ہے۔

ان خیالات کا اظہار ڈاکٹر ارشاد احمد نے ڈویژنل ترقیاتی سکیموں بارے جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔
انہوں نے تمام ڈپٹی کمشنرز کو سکیموں کی کوالٹی انسپکشن کا ٹاسک سونپتے ہوئے کہا کہ ناقص کام کی صورت میں اینٹی کرپشن ٹیکنیل ٹیم سے جانچ کروائی جائے گی۔

کمشنر ڈاکٹر ارشاد احمد نے واسا کی زیر التوا سکیموں، کارڈیالوجی ہسپتال توسیع کی تکمیل میں تاخیر پر سخت برہمی کا اظہار کیا۔
انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب ترقیاتی منصوبوں پر پیش رفت سختی سے مانیٹر کر رہی ہے۔ ڈویژن کی سکیموں پر بروقت فنڈز خرچ نا ہونے پر احتساب ہوگا۔

وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کی ملتان ڈویژن کے انفراسٹرکچر کی بہتری پر ذاتی نظر ہے۔مالی سال کے اختتام سے قبل سکیمیں مکمل نہ کرنے والے افسران احتساب کیلئے تیار رہیں۔تمام سکیموں کا 1 فیصد ہارٹیکلچر کیلئے خرچ کیا جائے۔سیوریج سسٹم کی بہتری کیلئے ترجیحی فنڈز جاری کئے گئے ہیں۔
ڈویژن کے ڈپٹی کمشنرز، ترقیاتی محکموں کے سربراہان نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ ملتان میوزیم سائٹ پر کام جاری ہے۔20 فٹ کھدائی میں 7 فٹ تک کھدائی کی جاچکی ہے۔710 ترقیاتی سکیموں کیلئے 17 ارب روپے جاری کئے گئے،35 فیصد خرچ کئے گئے ہیں۔3 ارب20 کروڑ کی کمیونٹی ڈویلپمنٹ3کی 348 سکیموں پر کام جاری ہے۔حکومت پنجاب نے 2ارب52کروڑ روپےجاری کر دیے ہیں۔

پائیداد ترقیاتی اہداف پروگرام4 کی4 ارب8کروڑ کی 792 سکیموں پر کام جاری ہے۔ رورل ایسسبلٹی پروگرام کی 19 سکیمیں تکمیل کے مراحل میں ہیں۔

ڈپٹی کمشنر ملتان عامر کریم خاں نے کمانڈ اینڈ کنٹرول عمارت کو 31 جنوری تک مکمل کرنے کی ڈیڈ لائن دیدی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button