Paid ad
Breaking NewsNationalتازہ ترین

جانوروں میں گانٹھ کی بیماری کے پیش نظر ڈویژنل انتظامیہ نے حکمت عملی تیار کرلی

کمشنر ملتان ڈویژن ڈاکٹر ارشاد احمد نے بتایا کہ تمام منڈیوں کے باہر محکمہ لائیو اسٹاک، کیٹل مارکیٹ کے کیمپ قائم کئے جاچکے ہیں، تمام کیمپوں پر محکمہ لائیو اسٹاک ڈاکٹر،کیٹل مارکیٹ نمائندہ تعینات کیا گیا۔
دوسرے علاقوں سے آنے والے تمام جانوروں کا معائنہ کیا جارہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ بیوپاری، مویشی پال حضرات جانوروں کا خصوصی معائنہ کروائیں۔لمپی جلد کی خطرناک بیماری ہے جو کھال سے جسم میں سرایت کرتی ہے۔

متاثرہ جانور کو دوسرے جانوروں سے الگ کرکے اسکا علاج کیا جاتا ہے۔

اس سلسلے میں کمشنر ڈاکٹر ارشاد احمد نے اجلاس کی صدارت بھی کی، جبکہ لائیو سٹاک، کیٹل مارکیٹ کمپنی کے افسران بھی موجود تھے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button