Paid ad
Breaking NewsNationalتازہ ترین

رمضان بازاروں کیساتھ اوپن مارکیٹ میں اشیاءخوردونوش کی قیمتیں کنٹرول رکھی جائیں:کمشنر ملتان

کمشنر ملتان ڈویژن ڈاکٹر ارشاد احمد کی زیر صدارت ڈویژنل پرائس کنٹرول کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا۔

ڈاکٹر ارشاد احمد نے کہا کہ ڈویژن کے 23 رمضان بازاروں میں روزنہ 43 ہزار سے زائد افراد کی خریداری انتظامیہ کی جانب سے بہترین انتظامات اور شہریوں کے بھرپور اعتماد کا ثبوت ہے۔

انہوں نے حکومتی پالیسیوں کے ثمرات عوام تک پہنچانے کیلئے افسران کو ٹاسک دیتے ہوئے کہا کہ ڈویژن میں اوپن مارکیٹ میں دکانوں پر سرکاری نرخ نامے لازمی آویزاں کئے جائیں۔

خلاف ورزی کرنے والوں سے آہنے ہاتھ سے نمٹا جائے۔رمضان بازاروں کیساتھ اوپن مارکیٹ میں اشیاءخوردونوش کی قیمتیں کنٹرول رکھی جائیں۔

اجلاس میں ڈپٹی کمشنر ملتان عامر کریم خاں جبکہ ویڈیو لنک پر ڈویژن کے تمام ڈی سیز نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ ماہ صیام کے پہلے ہفتے 24 ہزار 4سو48 کلو ٹماٹر رمضان بازاروں میں فروخت ہوا۔

66490 کلو آلو،74840 کلو پیاز،10575 کلو سیب،7433 کلو لیموں فروخت ہوا۔ڈویژن میں 67 افطار دسترخوان پر بہترین طعام میسر ہے۔

ماہ صیام کے پہلے ہفتے میں 115 پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے 8410 چھاپے مارے۔20 لاکھ 55 ہزار 500 روپے جرمانہ،39 ایف آئی آرز،94گرانفروش گرفتار کئے۔

اوپن مارکیٹ میں چینی کی مانیٹرنگ کیلئے3298 چھاپے مارے گئے۔ 2گرفتار،2ایف آئی آر،4لاکھ 90 ہزار 700 روپے جرمانہ کیا گیا۔گندم خریداری مہم بھرپور طریقے سے جاری ہے اور 48 مراکز فعال ہیں۔ڈویژن میں گندم خریداری کا 6 لاکھ38 ہزار 507 میٹرک ٹن ہدف مقرر کیا گیا ہے۔گندم کی سمگلنگ کو روکنے کیلئے 48 ایگزٹ پوائنٹس، 10 موٹر وے انٹر چینج پوائنٹس بنائے گئے ہیں۔

ڈویژن میں گندم سمگلنگ پر 27 چھاپے مارے گئے،8 ایف آئی آر اور12 افراد گرفتار کئے۔100 کلو کے10241 تھیلے قبضے میں لئے گئے۔

اجلاس میں متعلقہ محکموں کے سربراہان شریک ہوئے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button