Paid ad
Breaking NewsNationalتازہ ترین

شہر کے تمام واٹر فلٹریشن پلانٹس فعال کرنے کا حکم

کمشنر ملتان ڈویژن انجینئر عامر خٹک نے شہر کے تمام واٹر فلٹریش پلانٹس فعال کرنے کا حکم دے دیا۔

ضلعی انتظامیہ، کارپوریشن، واسا محکمہ تعلیم کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کمشنر عامر خٹک نے کہا کہ تمام محکمہ جات اپنی عمارتوں میں لگے واٹر فلٹریشن پلانٹس کو فنکشنل کریں۔

سکول، کالجز، ہسپتالوں، دفاتر میں لگے واٹر فلٹریشن پلانٹس کے ذمہ دار خود متعلقہ محکمہ ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ شہریوں کو صاف پانی کی فراہمی و نکاسی آب حکومت پنجاب کی اولین ترجیح ہے۔مخیر حضرات کے تعاون سے ناکارہ واٹر فلٹریشن پلانٹس فعال کریں۔

تمام واٹر فلٹریشن پلانٹس پر تاریخ تبدیلی فلٹر درج کروائی جائے۔واٹر فلٹرز کی مقررہ وقت پر تبدیلی صاف پانی کی فراہمی کیلئے ناگزیر ہے۔

اس موقع پر بریفننگ دیتے ہوئے ڈائیریکٹر ڈویلپمنٹ روبینہ کوثر نے بتایا کہ واساکے زیرکنٹرول 65 واٹر فلٹریشن پلانٹس ہیں، جو کہ تمام فعال ہیں۔

میٹروپولیٹن کارپوریشن کے پاس84 واٹر فلٹریشن پلانٹس ہیں 55فعال ہیں اور 29 نان فنکشنل ہیں۔ یہی 29 نان فنکشنل واٹر فلٹریشن پلانٹس آب پاک اتھارٹی فعال کررہی ہے۔100 سکولوں کے باہر واٹر فلٹریشن پلانٹس لگائے گئے ہیں جو کہ تمام فعال ہیں۔ سکولوں کےباہر لگے واٹر فلٹریشن پلانٹس سے رہائشیوں کو پانی فراہم کیا جارہا ہے۔

اجلاس میں ڈویلپمنٹ، واسا، کارپوریشن،محکمہ تعلیم کے افسران موجود تھے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button