Breaking NewsNationalتازہ ترین

ڈویژنل انتظامیہ نے ملتان کی صدیوں پرانی مذہبی و ثقافتی اہمیت اجاگر کرنے کا فیصلہ

کمشنر ملتان انجینئر عامر خٹک نے درباروں کی تزین و آرائش اور قعہ کہنہ کی تاریخی حیثیت بحالی کا حکم دیدیا۔

محکمہ اوقاف، والڈ سٹی، آرکیالوجی بارے جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کمشنر انجینئر عامر خٹک کہا کہ اولیاء کرام کے مزارات ملتان کی شان اور اس خطے کی پہچان ہیں، دنیا بھر سے لوگ روحانی سکون حاصل کرنے اولیاء کرام کے در پر آتے ہیں۔

صدیوں پرانے دربار عمارات کا طرز تعمیر سیاحوں کیلئے خصوصی دلچسپی کا باعث ہے۔انتظامیہ قلعہ کہنہ اور تاریخی عمارات کی اپ گریڈیشن کیلئے خصوصی پلان تشکیل دے۔

تاریخی عمارات اور عبادت گاہوں کی حفاظت کیلئے محکمہ آثار قدیمہ کردار ادا کرے۔انہوں نے کہا کہ محکمہ اوقاف درباروں پر بنیادی سہولیات فراہم کرے۔

معذور افراد کیلئے الگ انٹری اور واش رومز مختص کئے جائیں۔درباروں پر پرائیوٹ کولیکشن ہرگز نہیں ہوگی۔

عامر خٹک نے کہا کہ واٹر فلٹریشن پلانٹس غیر فعال، واش رومز خراب ہونے کی صورت میں متعلقہ افسران کیخلاف کارروائی کروں گا۔

انہوں نے محکمہ اوقاف کو سرکاری املاک پر قابض قبضہ مافیا کی رپورٹ پیش کرنے کا بھی حکم دیا۔

اجلاس میں متعلقہ افسران بھی موجود تھے

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button

پاکستان میں کرونا وائرس کی صورت حال

گھر پر رہیں|محفوظ رہیں