طلباء ، اساتذہ اور والدین ہیلمٹ کا لازمی استعمال احکامات جاری

سی ای او ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی ملتان ڈاکٹر صفدر حسین واہگہ نے کہا ہے کہ موٹر سائیکل پر سفر کرنے والے تمام طلباء ، اساتذہ اور والدین ہیلمٹ کا لازمی استعمال کریں ، 6 مئی تک ڈیڈ لائن ، 7 مئی سے جرمانے شروع ہوں گے۔
انہوں نے کہا ہے کہ کمشنر ملتان ڈویژن عامر خان کی ہدایات جاری کی ہیں کہ تمام طلباء ، اساتذہ اور والدین کو ہیلمٹ کے استعمال کا پابند بنایا جائے ۔ حادثات سے بچنے کے لئے احتیاط لازم ہے۔ اس سلسلے میں طلباء ، اساتذہ اور والدین اپنی جان کی حفاظت کے لئے ہیلمٹ لازمی پہنیں ۔
انہوں نے کہا ہے کہ ہم نے تمام سکولوں میں ہدایات جاری کردی ہیں کہ منگل 6 مئی تک طلباء اور اساتذہ لازمی ہیلمٹ پہن کر آئیں، والدین کو چاہیے کہ وہ بچوں کو ہیلمٹ لے کر دیں ، ہیلمٹ پہن کر نہ آنے والے طلباء و اساتذہ کو 7 مئی بروز بدھ سے 500 روپے جرمانہ کیا جائے گا۔
اس لئے تمام طلباء اور اساتذہ قانون کی پاسداری کرتے ہوئے ذمہ دار شہری ہونے کا ثبوت دیں اور ہیلمٹ کے استعمال کو یقینی بنائیں ۔