Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

کمشنر ملتان پبلک سکول پہنچ گئے ، حاضری رجسٹر چیک کیا

کمشنر ملتان ڈویژن اشفاق احمد چوہدری نے ملتان پبلک سکول کا دورہ کیا۔انہوں نے حاضری رجسٹر چیک کئے اور ٹیچرز و طالب علموں سے بھی ملاقات کی۔

اس موقع پر انہوں نے کہا کہ اساتذہ کی استعداد کار بڑھانے کے لئے تربیتی کورسزکروائے جائیں۔

طالبعلموں کی ذہنی و جسمانی نشوونما کیلئے ہم نصابی سرگرمیوں کا انعقاد بہت ضروری ہے۔ سکول کو کامیاب اور نامور تعلیمی ادارہ بنانے کیلئے لائحہ عمل تیار کریں۔ اساتذہ کی کارکردگی جانچنے بارے فیڈ بیک میکنزم بنایا جائے۔

سکول میں جاری ترقیاتی کام جلد مکمل کیا جائے۔

اس موقع پر بریفنگ دیتے ہوئے پرنسپل ملتان پبلک سکول و کالج عظمی خان نے بتایا کہ ملتان پبلک سکول میں طالب علموں کی تعداد حوصلہ افزاءہے۔

اس وقت 3000 طلباءو طالبات زیر تعلیم ہیں۔سکول اپنے محدود فنڈز میں بہترین پراگرس دینے بارے کوشاں ہے۔

اس موقع پر ایڈیشنل کمشنر سرفراز احمد بھی ہمراہ تھے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button