Paid ad
Breaking NewsNationalتازہ ترین

کمشنر ملتان ایڈمنسٹریٹر میٹرو پولیٹن کارپوریشن بن گئے

کمشنر ملتان ڈویژن عامر خٹک نے ایڈمنسٹریٹر میٹروپولیٹن کارپوریشن ملتان کا چارج سنبھال لیا۔

ان کی زیر صدارت میٹروپولیٹن کارپوریشن کے افسران کا اجلاس منعقد ہوا۔

اجلاس میں کمشنر عامر خٹک نے میٹرو پولیٹن کارپوریشن کے معاملات درست کرنے کا الٹی میٹم دیتے ہوئے کہا کہ پبلک ویلفیئر بارے اقدامات کریں، اور شہریوں کو ریلیف دیں۔

کرپشن اور سرخ فیتے کا کلچر کارپوریشن سے ختم کیا جائے۔شہر کی خوبصورتی اور ترقیاتی منصوبوں پر کام تیز کیا جائے گا۔سٹریٹ لائٹس کی تنصیب اور تجاوزات خاتمے کو ترجیح بنایا جائے۔

انہوں نے وارننگ دیتے ہوئے کہا کہ انسداد تجاوزات کارروائی میں بغیر چالان اور جرمانہ سامان واپس کرنے، یا بلا تفریق کارروائی نہ کرنے والے اہلکار کو معطل کر دوں گا۔

انہوں نے واضح کیا کہ ترقیاتی سکیموں کا مکمل فزیکل آڈٹ کرکے ادائیگیاں کی جائیں۔

تمام واٹر فلٹریشن پلانٹس فنکشنل کئے جائیں۔

کمشنر عامر خٹک نے کہا کہ غیر قانونی نقشوں اور ناجائز کمرشلائزیشن کے خلاف کریک ڈاؤن کیا جائے۔

سی ای او میٹروپولیٹن کارپوریشن چوہدری فرمائش علی، دیگر افسران موجود تھے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button