Paid ad
Breaking NewsNationalتازہ ترین

کمشنر چونگی نمبر9 پہنچ گئے، کراون فیلیئر کا معائنہ کیا

کمشنر ملتان ڈویژن ڈاکٹر ارشاد احمد نے چونگی نمبر 9 کراؤن فیلیئر مقام کا دورہ کیا اور کراؤن فیلئیر مقام کی مرمت و بحالی کے کام کا جائزہ لیا۔

ایم ڈی واسا قیصر رضا نے کمشنر ملتان کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ متاثرہ لائن 40 سال پرانی لائن ہے جو کہ بوسیدہ ہوچکی ہے,کراؤن فیلئیر مقامات پر ریت ڈالی جاچکی ہے اور مرمت کا کام جاری ہے۔

28 فٹ گہری سیورج کی مکمل لائن بدلنا ناگزیر ہے ورنہ کراؤن فیلئیر ہوتے رہیں گے۔

لائن بدلنے کیلئے لائحہ عمل مرتب کر لیا گیا ہے۔

بوسن روڈ سے زکریا پارک، تا خانیوال روڈ سے لیکر واسا آفس تک لائن تبدیل کی جائے گی۔عوامی مسائل کو مدنظر رکھ زیادہ تر کام انڈر گراؤنڈ کیا جائے گا۔

مکمل لائن تبدیلی میں 90 سے100 دن لگ سکتے ہیں, کیونکہ زیر زمین سوئ گیس ہائ پریشر لائن، مین واٹر سپلائ لائن، آپٹیکل فائبر لائنز، مین ڈسپوزل سٹیشن ساتھ واقع ہیں۔

جبکہ میٹرو روٹ برج کا پلر بھی بوسیدہ لائن کیساتھ ہے۔

انڈر گراؤنڈ سروسز کی وجہ سے مشکلات کا سامنا ہے۔

بعدازاں کمشنر نے مجوزہ روٹ کا بھی دورہ کیا، جبکہ متعلقہ افسران بھی موجود تھے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button