Paid ad
Breaking NewsNationalتازہ ترین

کمشنر ملتان ترقیاتی کاموں کا جائزہ لینے میاں چنوں پہنچ گئے

کمشنر ملتان ڈویژن ڈاکٹر ارشاد احمد نے تحصیل میاں چنوں کا دورہ کیا،ترقیاتی سکیموں کا جائزہ لیا اور جلد تکمیل کی ہدایت کی۔
انہوں نے کہا کہ وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار اس خطے کی ترقی کے خواہاں ہیں۔ ترقیاتی سکیموں میں شفافیت کو معیار بنایا جائے۔
تمام سکیموں کا کوالٹی آڈٹ کروایا جائے گا۔انہوں نے گورنمنٹ یونین ہائی سکول، گرلز ایلمنٹری ہائی سکول میں زیر تعمیر کلاس رومز، ٹی ایچ کیو میں زیر تعمیر ٹراما سنٹر،تحصیل کی مختلف دو راہیہ سڑکوں کا بھی دورہ کیا۔
اس موقع پر بریفنگ دیتے ہوئے ڈپٹی کمشنر خانیوال آغا ظہیر عباس شیرازی نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ 43 لاکھ روپے کی لاگت سے گورنمنٹ مسلم یونین سکول میں کلاس رومز تکمیل کے مراحل میں ہیں۔سکول کھلتے ہی بچوں کو نئی کلاس رومز میں شفٹ کر دیا جائے گا۔
32 لاکھ روپے کی لاگت سے گورنمنٹ گرلز ایلمنٹری سکول میں کلاس رومز تعمیر کئے جارہے ہیں ٹی ایچ کیو میں 8 کروڑ کی لاگت سے زیر تعمیر ٹراما سنٹر اس سال مکمل ہوجائے گا۔
میاں چنوں داخلی دروازے تا نئی سبزی مارکیٹ دوراہیہ سڑک کی تعمیر پر 200 ملین روپے لاگت آئے گی۔
ڈیڑھ کلومیٹر نئی زیر تعمیر دو راہیہ سڑک میں ریلوے لائن پر ریلوے پھاٹک تعمیر کیا جائے گا۔
میانچنوں تا عبدالحکیم انٹر چینج 30 کلومیٹر دوراہیہ سڑک زیر تعمیر ہے۔2.3 ارب کی لاگت سے زیر تعمیر سڑک 2 سال میں مکمل ہوگی۔
کمشنر ڈاکٹر ارشاد احمد نے ڈسٹرکٹ ہیلتھ کواٹر ہسپتال ، بنیادی مرکز صحت کا بھی دورہ کیا۔

ڈپٹی کمشنر آغا ظہیر عباس شیرازی نے صحت کی سہولیات بارے بریفننگ دی۔
کمشنر ڈاکٹر ارشاد احمد نے مریضوں، لواحقین سے دستیاب سہولیات بارے بات چیت کی جبکہ ڈینگی وارڈ، کورونا ویکسینیشن سنٹر کا معائنہ کیا۔انہوں نے کہا کہ تمام ڈاکٹرز کی آسامیاں پر کی جائیں گی۔
صحت اور تعلیم کے شعبے میں بہتری لانے کیلئے کوشاں ہیں۔حکومت پنجاب عوام کو صحت کی بنیادی سہولیات کی سہل فراہمی کیلئے عملی اقدامات کررہی ہے۔
اسسٹنٹ کمشنر ریونیو کامران افضل بخاری اور متعلقہ افسران بھی ہمراہ تھے ۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button