Paid ad
Breaking NewsNationalتازہ ترین

کمشنر ملتان ڈویژن کا شجاع آباد کے رمضان بازار کا دورہ

کمشنر ملتان ڈویژن ڈاکٹر ارشاد احمد نے شجاع آباد رمضان بازار کا اچانک دورہ کیا، اور اشیاء خوردونوش کی کوالٹی کو چیک کیا۔

انہوں نے کہا کہ رمضان بازاروں، اوپن مارکیٹ میں 10 کلو آٹے کا تھیلہ 400 روپے میں میسر ہے۔

شہریوں کو آٹے، چینی کی بلاتعطل فراہمی اور شہریوں کو اشیاء خوردونوش کی ارزاں نرخوں پر فراہمی یقینی بنائی جارہی ہے۔
فئیر پرائس شاپس پر 13 ائٹمز پر سبسڈی دی گئ ہے۔

ڈاکٹر ارشاد احمد نے شہریوں سے رمضان بازاروں بارے بات چیت کی بعدازاں کمشنر ملتان نے شجاع آباد گندم خریداری مراکز کا دورہ کیا۔انہوں نے کہا کہ گندم خریداری کے مقررہ اہداف ہر صورت حاصل کیا جائیں۔

ڈویژن کے 48 مراکز پر گندم خریداری کا سلسلہ بھرپور انداز میں جاری ہے۔گندم خریداری مراکز پر کسانوں کو مثالی سہولیات کی فراہمی یقینی بنائ گئی ہے۔ڈویژن میں 6 لاکھ میٹرک ٹن سے زائد گندم خریدی جائے گی۔

حکومت پنجاب نے 22سو روپے فی من گندم کا نرخ مقرر کیا ہے۔اوپن پالیسی کے تحت کسانوں کو باردانہ فراہم کیا گیا ہے۔کسانوں کی محنت سے اگایا گیا ایک ایک دانہ حکومت خرید رہی ہے۔

کمشنر نے کسانوں سے ملاقات کی اور مسائل دریافت کئے جبکہ تمام سنٹر انچارجز کو مقررہ اہداف حاصل کرنے کی ہدایت بھی کی۔

اسسٹنٹ کمشنر ناصر شہزاد ڈوگر نے گندم خریداری مہم ، رمضان بازار پر بریفنگ دی۔اسسٹنٹ کمشنر ایوب بخاری ہمراہ تھے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button