Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

کمشنرز کو 50 ہزار ماہانہ الاؤنس دینے کا اعلان

حکومت پنجاب نے تعلیمی بورڈز کے چیئرمینوں کا اضافی چارج رکھنے والے کمشنرز کےلئے 50 ہزار روپے ماہانہ الاؤنس کا اعلان کردیا۔

یہ بھی پڑھیں۔

6 تعلیمی بورڈ کے چیئرمینوں کا چارج کمشنر کے پاس ہوگا

ا س سلسلے میں جاری مراسلے میں کہا گیا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب نے تعلیمی بورڈ بہاولپور، ڈیرہ غازی خان ، سرگودھا، ساہیوال ، فیصل آباد اور گوجرنوالہ میں مستقل چیئرمین نہ ہونے کی وجہ سے اضافی چارج ڈویژنل کمشنر کو دے دیا تھا، یہ کمشنر مستقل چیئرمین کی آمد تک کام کرتے رہیں گے، ان کو ماہانہ 50 ہزارروپے اضافی چار ج کا الاؤنس دیاجا ئے گا۔

دوسری طرف ایمپلائز ویلفیر نے اس فیصلے کو قومی خزانے کو نقصان پہنچانے کا اقدام قراردیا ہے۔

رہنماوں کا کہنا ہے کہ امیدواروں کے انٹرویو تک ہوگئے ہیں ، اس لئے تعیناتی ہونا ضروری ہے کمشنرز کو ماہانہ الاؤنسز کے ادائیگی ان کو نوازنے کی کوشش ہے جو افسوس ناک ہے ۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button